پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ۔ حصہ اول

Posted on at


میں آپ کے جسم کے انتہائی حساس علاقے میں رہتا ہوں یعنی آپ کی سانس کی نالی کے دونوں جانب اور نرخرے کی ہڈی کے نیچے ، میری شکل اگرچہ ایک تتلی سے مشابہ ہے لیکن مجھ میں اتنے رنگ نہیں ہوتے ، میرا رنگ گلابی ہے اور وزن ایک اونس کے دو تہائی کے برابر ہے، دوسرے غدود کی طرح میرا کام بھی کچھ مخصوص ہارمونز کو خون میں شامل کرنا ہے۔ میں ایک دن میں ہارمونز کی جو مقدار شامل کرتا ہوں وہ ایک اونس کے لاکھوں حصے کے برابر ہوتی ہے ۔

میری مختصر سی جسامت اور پیداوار کی یہ چھوٹی سی مقدار ممکن ہے آپ کے ذہن میں یہ تاثر پیدا کرے کہ میں کوئی معمولی قسم کا غدود ہوں لیکن حقیقت نا قابل یعقین حدتک نہ صرف اس خیال کے برعکس بلکہ عقل کو حیران کر دینے والی ہے ، در حقیقت میں آپ کے لئے احسن الخالقین کا ایک عظیم تحفہ اور اس کی تخلیق کا ایک حیران کن معجزہ ہوں ۔

میں آپ کے جسم کی مملکت خداداد میں وہی کام سر انجام دیتا ہوں ، ان ایٹمی توانائی سے چلنے والے کئی ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے دیوپیکر بجلی گھر سر انجام دیتے ہیں ، ان ایٹمی بجلی گھروں میں لاتعداد مشینیں ، بےشمار اسٹاف اور جدید ترین کمپیوٹرز کام کرتے ہیں اور یہ صرف چند کروڑ انسانوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے برعکس میں انتہائی مختصر سی جگہ میں کام کرتا ہوں اور ایک دن میں ایک اونس کے لاکھوں حصے کے برابر کیمیکلز کی مدد سے اپنے سو ٹریلین صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرتا ہوں، میرے صارفین کی تعداد پوری دنیا کی موجود آبادی سے بیس ہزار گنا زیادہ ہے۔

یہ توانائی میں اپنے ہر صارف کے پاس موجود ایک ہزار ننھے منے توانائی گھروں مائٹوکانڈریا ہی کے ذریعے اسے فراہم کرتا ہوں ، میرے صارفین آپ کے جسم میں خلئیہیں جن کی تعداد سو ٹریلین ہے اور ہر خلئے میں اس کے اپنے کم از کم ایک ہزار توانائی گھر ہیں ۔ میری ذمے داری ان کھر باکھر ب توانائی گھرو ں کو مناسب مقدار میں چلانا ،ان کی پیداوار ی صلاحیتوں کو اعتدال میں رکھنا اور ان کی پیدا کردہ توانائی کے ذریعے آپ کے جسم میں موجود حساس تنصیبات ، پیچیدہ آلات اور عقل کو ششدر کر دینے والی صلاحیتوں کو زندہ ، فعال اور متحرک رکھنا ہے، سانئس دان اور ڈاکٹر مجھے تھائی رائیڈگلینڈ کہتے ہیں ، جسم انسانی کا سب سے بڑا توانائی گھر ، سب سے بڑا پاور ہاؤس

!



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160