عجیب و غریب زمانہ

Posted on at


غربی اقدار کا مسلسل ارتقا ایک ایسی تہذیب کی تشکیل دے رہا ہے جس میں ہر شے کا پیمانہ خود مقرر کر رہا ہے۔ اس تہذیب کو ایک اخلاقی نام ہیومنزم یعنی انسان مرکزیت بھی دیا جاتا ہے۔ جس میں اپنی نشو نما اپنے ماحول کی شکل و شباہت کی ذمہ داری خود انسان کی اپنی ہے۔ اس ذمہ داری کے عوض  جو مراعات اس تہذیب نے اسکو دی ہے وہ خود اختیاری، مفاد ذات کا اخلاقی اور قانونی جواز اور بقا لا صلح کا حق ہیں۔ پچھلی دو صدیوں میں یہ تہذیب کئی ارتقائی منازل طے کرتی ہوئی ایک ایسی شکل اختیار کر چکی ہے۔

جس میں خود اختیاری اور مفاد زات کے جواز نے ہر معاشرتی عمل کے پیمانے کو بزنس بنا دیا ہے۔ بزنس یعنی کاروبار کسی وقت مادی اشیا کا تبادلہ سمجھا جاتا تھا۔ اور اس کا ہدف مادی فائدہ ہوتا تھا۔ مادی فائدے کا یہ ہدف اب معاشرے کے ہر فنکشن میں سرایت کر چکا ہے اور اب سیاست بزنس بن چکی ہے

نظامت بزنس بن چکی ہے۔

ابلاغ بزنس بن چکا ہے۔

افزائش علم بزنس بن چکا ہے۔

یہ سارے شعبے اس تہذیب میں اخلاقی اور فلاحی درجہ رکھتے تھے۔ اب جبکہ یہ بزنس بن چکے ہیں پھر بھی اپنا اخلاقی لبادہ اوڑھے ہوۓ ہیں۔

بزنس میں روایتی شکل میں ایک دوکاندار ہوتا ہے اور باقی لوگ خریدار ہوتے ہیں۔ ان شعبوں میں متعلقہ افراد کہہ سکتے ہیں کہ ہم بزنس نہیں کرتے ہم تو خدمت کرتے ہیں۔ اور معاشرے کی تحسین کرتے ہیں۔

سیاست: سیاست میں انتخابات میں کسی ادارے میں نمائندہ بننے کے لیئے امیدوار کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے؟ کروڑوں روپوں کی اس سرمایہ

کاری سے اس کا ہدف بیسیوں کروڑ حاصل کرنا ہوتا

ہے۔

نظامت: نظامت میں ایک معین اور محدود تنخواہ لینے کے لیئے ایک امیدوار اپنی تعلیم پر لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے۔ اور ہر حیلہ استعمال کرتا ہے۔ کہ کس طرح وہ سرکاری سروس میں آ جاۓ۔ اور اس منصب پر ملنے والے اختیار کو استعمال کرتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ مالی اور معاشرتی مفاد حاصل کرتا رہے۔

فروغ تعلیم: اس کاروباری فضا میں اب علمی درس گاہیں بھی کاروباری مراکز بن گئی ہیں۔ اور تحصیل علم کا ریٹ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور اکثریت کے لیئے تعلیم تک رسائی ناممکن ہو چکی ہے۔ ہم غربی تہذیب کی اپنے معاشرے پر یلغار اور انسانی تعلقات کے تسلسل کو کاروباری بنیاد پر آگے بڑھانے کو روک نہیں سکیں گے۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160