جانوروں کے حقوق

Posted on at


ہفتہ کے روز لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے انتخابات کے دوران (جنگلی جانور انتخابی علامات کے طور پر) جلسے جلوسوں میں نمائش پر سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں، کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کے لئے ایک کمیشن تشکیل دے دیا
جسٹس سید منصور علی شاہ نے فریال علی گوہر جو ثانیاً سِول سوسائٹی کی ایک سرگرم کارکن ہیں اور مختلف سماجی ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ علمِ بغاوت بلند کیے دکھائی دیتی ہیں کی طرف سے ایک درخواست پر فیصلہ کرتے ہوۓ ایک کمیشن تشکیل کرنے کے احکامات جاری کئے



جسٹس شاہ نے کمیشن کو ہدایت کی کہ 19 ستمبر کو آئندہ سماعت پر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور جنگلی جانوروں کی زندگی سے متعلق قوانین، اور ان کی تعمیل کے حوالے سے اپنی سفارشات بھی رپورٹ میں شامل کریں
بریگیڈیئر (ر) مختار احمد کمیشن کی سربراہی کریں گے- کمیشن میں شامل دیگر ارکان: وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے سیکرٹری، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا نمائندہ، کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ، فیڈرل بیورو آف ریونیو کا نمائندہ، مقامی حکومت کا ایک نمائندہ
تکنیکی ٹیم میں شامل اراکین: سعید خان، عظمی خان، فریال علی گوہر، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین، دی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن (آئی یو سی این) کا مقامی نمائندہ ، دی ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ڈائریکٹر جنرل اور اور جنگلی جانور و جنگلی زندگی کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے بھی شامل ہوں گے
ایڈووکیٹ سید علی رضا اور وقاص احمد میر کمیشن کے سکٹری ہوں گے
کمیشن کا مقصد پنجاب وائلڈ لائف ( تحفظ اور انتظام) ایکٹ 1974، اور دیگر متعلقہ قوانین کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرنا ہے اور جنگلات کی زندگی کےحوالہ جات (ٹی او آر ایس) کے لحاظ سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے موجودہ حکمت عملیوں کا جائزہ لینا، پاکستان میں خطرے سے دوچار پرجاتیوں کی درآمد اور برآمد کا جائزہ لینا، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فلورا اینڈ فیونا ایکٹ 2012، میں موجود خامیاں اور خطرے سے دوچار پرجاتیوں کی درآمد اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کودیکھنا، اس کے ساتھ ساتھ دیگر قوانین میں مقرر کی گئی ضروریات اور حالات کے ساتھ تعمیل کی سطح کا جائزہ، اور ملک میں اس طرح کے جانوروں کی مناسب رہائش اور دیکھ بھال کے متعلق سفارشات بھی کمیشن پیش کرے گا
کمیشن جنگلی جانوروں کی درآمد، قسم کا تعین، اور لاۓ جانے کے مقصد کا تعین بھی کرے گا



کمیشن کا ایک اور مقصد لاہور میں گھروں میں موجود جنگلی جانوروں کی موجودگی کو دیکھنا بھی ہے اور یہ کہ کس قانون کے تحت انہیں ایسا کرنے دیا جا رہا ہے- اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات میں جنگلی جانوروں کی نمائش کو روکنے کے لئے لاہور میں حکام کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا
کمیشن وائلڈ لائف بریڈ فارم ہاؤسز کے معائنے کے معاملے پر بھی اپنی سفارشات دے گا
کمیشن جنگلی جانوروں کی کھلے عام نمائش اور پریڈ کے معتلق مقامی حکومت کے عوامی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیگا
کمیشن، انتخابات کے دوران جلسے جلوسوں اور عوامی ریلیوں میں جنگلی جانوروں کی نمائش پر پابندی کے متعلق سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں، کے لئے ضابطہ اخلاق بھی مرتب کرے گا





About the author

160