روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں

Posted on at


روزہ الله تبارک وتعالیٰ کی طرف سے مومن کے لئے آزمائش اور ڈھال ہے اور اس کے بدلے اجر بے حساب ہے.روزہ رحمت ہے بخسش ہے اور روزہ ہی نجات ہے اور سادہ لفظوں میں کہیں تو روزہ خدا کی طرف سے ایک پیکیج ہے مومن کے لئے کے بہت کم وقت اور عرصے میں تھوڑی سے محنت میں خدا کی خوشنودی حاصل کر لے تھوڑا سا مانگ کے نجات لے لے رحمت لے لے بخسش لے لے.اس رحمت بھرے مہینے میں روز ہزاروں لوگ جہنم سے آزاد کے جاتے ہیں.اور اس ماہے رمضان میں جو کوئی شخص اس دنیا فانی سے چلا جاتا ہے وہ سیدھا جنت میں جاتا ہے.روزہ کو نبھانے اور اس کو پورا کرنے میں بھی بہت سے فرائض ہیں جو کے روزے کی بنیاد ہیں.روزہ صرف بھوکا رہنا ہی نہیں ہے بلکے انسان کے ہاتھ زبان آنکھ اور کان کا بھی روزہ ہوتا ہے بنیادی طور پر یہ ہی روزے کو نبھاتے ہیں.ان میں سے کہیں گستاخی کوتاہی ہو تو روز ٹوٹ سکتا ہے اور مکروح ہو سکتا ہے

زبان اور منہ کا روزہ
سب سے پہلے تو یہ لازم ہے کے سارا دن بھوکا پیاسا رہا جائے اگر کسی چیز کی جی کرے دل کرے تو اس سے دوری اختیار کر لی جائے کے اپکا اور دل نہ کرے اور روزہ مکروہ بھی نہ ہو سکے.صبر ہی روزہ ہے.اور زبان کا روزہ یہ ہے کے زبان سے کوئی فحش بات نہ کی جائے کسی چغلی نہ ہو کسی کے لئے برا نہ بولو گلی گلوچ نہ کرو اگر کوئی تم سے جھگڑے یا بتمیزی کرے تو اسے کہدو کے میں روزے سے ہوں.اسی کسی محفل میں نہ بیٹھو جہاں غلط اور فحش کلامی ہو اس سے آپ بچ سکتے ہیں فحاشی سے.

آنکھ کا روزہ
آنکھ ہی ہی ہے اور آنکھ ہی بے حیائی مومن کی آنکھ کا امتحان بازار اور محفل میں ہوتا ہے.آنکھ سے کوئی بے حیائی اور فحش چیز نہ دیکھی جائے کوئی غلط عمل نہ دیکھا جائے.غلطی سے اگر کوئی اسی چیز سامنے آجاے تو مومن کا قصور نہیں بلکے اسے چاہیے کے وہ اس سے پردہ اختیار کر لے اسی وقت اور کسی بھی عورت کو میلی نظر سے نہ دیکھے .یہی آنکھ کا روزہ ہے.

کان کا روزہ
کان کا روزہ صرف یہی ہے کے کان کے ذریے کوئی بری بات فحش بات نہ جایز بات یا چغلی نہ سنی جائے گالی گلوچ نہ سنی جائے اور گانے وغیرہ سے ہو سکے تو پرہیز کیا جائے اور تلاوت اور نیکی کی باتیں سنی جایں تو بہتر ہے.

ہاتھ اور قدموں کا روزہ
ہاتھ اور قدموں کا روزہ یہی ہے کے مسلمان کے ہاتھ اور قدم کسی غلط محفل میں نہ جایں اور نہ استمال ہوں.مومن کے ہاتھ سے کسی انسان پر ظلم نہ ہو کسی بھی بری محفل میں برے عمل میں مومن کے قدم نہ بڑھے یہی ہے روزہ بس اور خدا کا ارشاد ہے کے اگر مومن کے زبان اور ہاتھ سے کوئی مومن محفوظ رہا اور اس نے روزے رکھے راتوں کو عبادت کی تو اسکے پچھلے گناہ مواف کر دے گئے.



About the author

waqarannex

My name is Rizwan Iqbal & i am an employ of web development designing and a student of seo.and i just love to write about political and health issues.

Subscribe 0
160