صحت افزاء باتیں

Posted on at


صاف پانی کے فوائد

صاف ستھرا پانی ہماری صحت کے لئے بہت ضروری اور مفید ہے. یہ جسم سے فاسد مادے اور فضلہ خارج کرتا ہے. پانی جسم کو اندرونی طور پر نم رکھتا ہے. بھوک میں کمی لاتا ہے، اسی لئے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے. پانی مناسب مقدار میں پینے سے جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے، جلد پر لکیریں نہیں پڑتیں اور بڑھاپا دیر سے آتا ہے. پانی پینے سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، لہٰذا گرمی کے موسم میں پانی ضرور پئیں

دانتوں کا لازمی خیال رکھیئے

بیماریوں کا ایک راستہ دانت بھی ہیں. یہ راستہ نہایت خطرناک ہے. اس بات کا خیال رکھیئے گا کہ یہ گزرگاہ صاف ستھری رہے. دانتوں اور مسوڑوں کی حفاظت کیجئے، کیونکہ ان کے ذریعے سے جراثیم جسم میں پہنچتے ہیں. گاہےگاہے دانتوں کے معالج کو اپنے دانتوں اور مسوڑوں کا معائنہ کرتے رہیے. روزانہ رات کو سونے سے قبل دانتوں میں برش ضرور کیجیے. ہر غذا کھانے کے بعد خوب اچھی طرح کلیاں کیجیے

غصّہ ترک کر دیں

بات بات پر غصّہ کرنے کی عادت ترک کر دیجیے، یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے. لوگوں کے منفی رویّوں پر کڑھنا بھی چھوڑ دیجیے. ہر کسی سے مسکرا کر ملیے. صبر اور برداشت کی عادت ڈالیے. دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا سیکھیے. آپ صحت مند رہیں گے

سورج کی شعاعیں

سورج کی شعاعیں ہمارے لئے جتنی فائدہ مند ہیں، اتنی ہی نقصان دہ بھی ہیں. ان شعاعوں سے جلد کو بہت نقصان پہنچتا ہے. سورج کی تیزشعاعوں سے جلد پر سلوٹیں پڑ جاتی ہیں. اگر آپ دیر تک ان تیز شعاعوں کی زد میں رہیں گے تو نقصان اٹھائیں گے، البتہ سورج کی شعاعیں طلوع آفتاب سے تھوڑی دیر بعد اور غروب آفتاب سے پہلے مفید ہوتی ہے اور ان سے حیاتین د حاصل ہوتی ہے. اگر کسی مجبوری کی وجہ سے آپ کو تیز دھوپ میں دیر تک رہنا پڑے تو سن بلاک ضرور استعمال کریں. سن بلاک جلد کو دھوپ کی تمازت سے بچانے والی کریم ہے، جس کے استعمال سے آپ کی جلد محفوظ رہے گی

ہاتھوں کی حفاظت

بیماریاں ہاتھوں کے ذریعے سے بھی پھیلتی ہیں. جراثیم سے آلودہ اشیاء چھونے سے جراثیم ہاتھوں میں لگ جاتے ہیں اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں. ایسی اشیاء کو چھونے کے بعد یا کسی مریض سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے ہاتھ صابن سے خوب اچھی طرح دھو لینے چاہیئیں، تاکہ آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں

سادہ غذاؤں کا استعمال

اچھی صحت کے لئے ہمیشہ سادہ غذائیں کھائیے. تیز مسالے والی روغنی غذائیں آپ کی صحت کی دشمن ہیں، ان سے پرہیز کیجیے. پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیے. ان کے کھانے سے آپ کی صحت اچھی رہے گی

============================================================================================================ 

میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے

http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post

میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ

اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا

الله حافظ

بلاگ رائیٹر 

زوہیب شامی 

 

 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160