----------- اسلام میں عورت کا احترام

Posted on at


آپ سب بخوبی جانتے ہیں کے ہمارے مذہب اسلام نے ایک اسلوبی معاشرے میں عو رت کو بہت عزت اور احترام دیا ہے -  اس سے پہلے عو رت کی بہت تذلیل کی جاتی تھی اسلام ہے ایک ایسا معاشرہ ہے جس نے عو رت کو بہت عزت دی ہمارے نبی حضرت محمّد کے دور میں یہودی عو رت کو بہت بری نظر سے دیکھا کرتے تھے تو یہ بات مسلمانوں کو بہت ناگوار گزرا کرتی تھی ایک دن حضرت عمر فاروق رضی الله انہ نے محمّد سے فرمایا آقا کیا کریں یہ یہودی یہ کفار ہماری عو رتوں کو بہت بری نظر سے دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت برا لگتا ہے تو آپ نے فرمایا اے عمر میں کچھ نہیں کر سکتا جو الله کا قران کریم میں حکم ہوگا وہی ہو گا تو اسی وقت الله پاک نے آیت بھیجی کے عو رت کو پردے کا حکم دیا جائے اس پے حضرت عمر فاروق رضی الله انہ بہت خوش ہوۓ اور پھر الله کے حکم کے مطابق عو رت کو پردے کا حکم ملا جس سے عو رت کفار کی بری نظروں سے بچی میرے اس بلاگ کے دینے کا یہ مطلب کے ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ  اسلام ہی  نے عو رت کو اتنا مقام دیا اس سے پہلے عو رت کی کوئی عزت نہیں تھی 

 اسلام سے پہلے بچیوں کی پیدائش پے اپنی تذلیل سمجی جاتی تھی اور معصوم بچیوں کو زندہ دفنا دیا جاتا تھا جب کے کے ہمارے نبی حضرت محمّد نے فرمایا کے بیٹا الله کی نحمت اور بیٹی الله پاک کی رحمت ہے اسلام سے پہلے پھر ہم کیوں نہ اپنے مذہب سے پیار کریں اسلام ہی ایسا رکن ہے جس نے عورت کو اسکا مقام دلایا اسکا حق دلایا یہ سب عورت کے لئے ہمارے ہے مقدس منور مذہب میں ہے - میری تمام بہنوں سے التجا ہے کے خدا کے لئے پردے کی  پابند ہو جائیں کیوں کے ہمارے نبی محمّد  نے بھی فرما دیا کے عورت جب پردے میں رہتی ہے تو وہ عورت لگتی ہے جب وہ پردے سے نکلتی ہے تو بہت سے لوگوں کے لئے نمائش بن جاتی ہے اسلام میں سختی سے پردے کا حکم دیا گیا ہے

اسلامی معاشرے میں عورت کو بہت احترام اور عزت دی ہے مگر انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ آج کل کے مسلم معاشرے میں بھی عورت کی بڑی تذلیل کی جاتی ہے پاکستانی معاشرے ہی کو لیں مسلمان ہونے کے ناتے مردوں پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنی ماں ' بہن ' بیٹی ' اور بیوی کی اس طرح عزت اور احترام کرے جس طرح اسلامی معاشرے میں کی جاتی ہے -
مگر دیکھنے میں آیا ہے کے ہمارے ملک میں شہروں میں اور خاص کر دیہاتوں میں بلاوجہ عورت کو  تشدت کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انکو احترام کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہے دن اخبار میں پڑھنے کو یہ ملتا ہے کہ فلاں عورت کو اغوا کر لیا گیا اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اسے قتل کر دیا گیا حالانکہ اسکی وجہ بہت معمولی ہوتی ہے وہ یہ کے مرد حضرات عورت کو بہت معمولی سمجتے ہیں مرد حضرات کو تو چاہیے کے جس طرح عورت ہماری عزت کرتی ہے مردوں کو بھی چاہیے کے وہ عورت کا احترام کریں - جب کوئی لڑکی یا عورت گلی محلے اور بازار سے گزرے تو مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی کر لینی چاہیئں تا کہ مسلم معاشرے نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ پورا ہو سکے

 

 

 ہمارے نبی حضرت محمّد نے فرمایا بیٹے الله تعالیٰ کی نحمت اور بیٹیاں الله پاک کی رحمت ہیں 

                        

 



About the author

amir-shahbaz-5159

you can ask me.

Subscribe 0
160