سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز امریکی صدر کو چھوڑ کر نماز کیلئے چلے گئے

Posted on at


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بھارت میں امریکی صدر باراک اوباما کا شاندار استقبال تو دیکھا ہی ہو گا مگر آپ کیلئے شاید یہ تصور کرنا ممکن نہ ہو کہ اسی شخص کو ایک اور ملک کی سر زمین پر استقبال سے کچھ ہی دیر بعد اپنی اہلیہ اور اپنے سفارتکاروں کے ہمراہ تنہاء چھوڑ دیا گیا کیونکہ نماز کا وقت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کی سرزمین پر اس وقت پیش آیا جب نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور شاہی خاندان کے دیگر افراد امریکی صدر کے ہمراہ کھڑے گفتگو میں مصروف تھے کہ نماز عصر کی اذان شروع ہو گئی۔ اذان کا شروع ہونا تھا کہ سعودی بادشاہ سمیت تمام افراد مسجد کی طرف چل دیئے اور اس صورتحال میں امریکی صدر باراک اوباما اپنی اہلیہ مشل اوباما اور دو امریکی سفارتکاروں کے ہمراہ اکیلے ہی کھڑے رہ گئے۔



About the author

160