!...الوداع ،رمضان

Posted on at


!....الو داع رمضان

 

 
رمضان مبارک کا پیارا مہینہ جو کہ اپنے ساتھ بہت ہی رحمتیں اور برکتیں سمیٹ کر لاتا ہے اور ہر ایک کی جھولی ان رحمتوں اور نمعتوں سے بھر دیتا ہے ماہ رمضان کا مبارک مہینہ جس کا ہر مسلمان کو دل و جان اور بہت ہی بے صبری سے انتظار ہوتا ہے چاہے وہ مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو سب مسلمانوں کو اس مبارک مہینے کا بہت انتظار ہوتا ہے یہ ایسا مہینہ ہے جو کہ برکتوں اور رحمتوں کے علاوہ عبادتوں کا بھی مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں تمام مسلمان الله پاک کے حضور سجدوں میں جھکتے ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور الله کے حضور اپنی بحثیش کی دعائیں کرتے اور گرگڑاتے ہیں  اور بہت ہی پیار اور احترام سے اس مبارک مہینے کا اہتمام  کیا جاتا ہےاور سحری اور افطاری کی رونقیں ہر گھر میں لگ جاتی ہیں

 

 

 


ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں زندگی بہت الجھی ہوتی ہے مختلف  ضروریات کو پورا کرنے میں سارا سال جہاں ہم لوگ بھاگ دوڑ میں لگے رہتے ہیں اپنے کاروبار کو چلانے کے لئے اپنی نوکریوں کے معاملے میں خواتین اپنی گھر گھرستی میں مگن  رہتی ہیں جہاں پورا سال نفسہ نفسی کا سما ہوتا ہے وہاں پر جیسے ہی رمضان مبارک کی آمد ہوتی ہے ہر چیز بدل جاتی ہے پھر یہی بھاگ دوڑ اپنی عبادتوں اور روزوں کی شروع ہو جاتی ہے وہ لوگ جو پورا سال چاہے نماز پڑھتے ہوں یا پھر یا نہ پڑھتے ہوں مگر جیسے ہی رمضان مبارک کا مہینہ آتا ہے سب لوگ نماز کے پابند ہو جاتے ہیں وہ لوگ جو سارا سال چاہے قرآن پاک کھولتے ہوں یا پھر نا کھولتے ہوں مگر رمضان کے مہینے میں ہر گھر میں قرآن کھلتا اور اسکی تلاوت ہوتی ہے یہی تو ہے رمضان کی برکت اور رحمت کہ ہر دل بدل جاتا ہے ہر چیز میں برکت ہوتی ہے  اور فضا میں ایک عجیب سی خوشبو ہوتی ہے آسمانوں پر الله کا نور برستا ہے غافل دل بھی سنبھل جاتے ہیں اور ان دلوں میں بھی عبادتوں کے لئے تڑپ اور لگن پیدا ہو جاتی ہے 

 

 

 


جب ہمارے گھروں میں کوئی مہمان آتا ہے تو ہم کتنا خوش ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنے مہمان کا استقبال بہت اچھے سے کریں  اور اسکو ٹھیک سے پروٹوکول دے سکیں مگر یہ ہمارا پیارا مہمان جو کہ پورے سال بعد آتا ہے اور اپنے ساتھ بہت  سی خوشیوں اور رحمتیں بھی لاتا ہے یہ ہمارا پیارا  مہمان ہم سے کچھ لے کر نہیں بلکے ہمیں بہت کچھ دے کر جاتا ہے اگر ہم اسکا ٹھیک سے خیال نہ بھی رکھ پائیں یہ پھر بھی ہمیں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے محروم نہیں رکھتا ہے اس پیارے مہینے کا جہاں ہمیں بہت انتظار ہوتا ہے جب ہم اس مہینے کو پال لیتے ہے اور اس کی  رحمتوں اور برکتوں کو خوب سمیت لیتے ہیں تو پھر یہ ہمارا مہمان اسکے جانے کا وقت آ جاتا ہے اور یہ لمحہ بہت اداس کر دینے والا ہوتا ہے کہ اب ہمارا پیارا مہمان ہم سے جدا ہونے جا رہا ہے اور پتا نہیں کہ ہم پھر سے اسکو پا سکیں گیں یا نہیں کیونکہ زندگی بہت چھوٹی ہے اور کب یہ ختم ہو جاۓ کچھ بھروسہ نہیں ہے اسکا بس یہ بات بھی کچھ اداس کر دیتی ہے مگر یہ بھی دستور ہے کہ اے ہوئے مہمان کو واپس بھی جانا ہی ہوتا ہے دعا ہے کہ یہ پیارا مہمان پھر سے ہماری زندگی میں اہے اور ہم پھر سے اسکی رحمتوں اور برکتوں سے سرشار ہو سکیں 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160