ہماری عید

Posted on at


 



رمضان کا ایک مہینہ روزے رکھنے کے بعد الله مسلمانوں کو عید کی خوشی سے نوازتا ہے اور یہ دن اجرت کا دن ہے رمضان کے ٢٩ یا ٣٠ روزے ہوتے ہیں پھر یکم شوال کو عید منائی جاتی ہے ٢٩ یا ٣٠ رمضان کی رات کو چاند دیکھ کر عید کا اعلان ہوتا ہے پھر لوگ چاند رات کو خوب مزے کرتے ہیں اور سبھا کے لئے کپڑے جوتے اور ہر چیز تیار کرتے ہیں



اس سال پاکستان میں بھی عید ٢٩ روزوں کے بعد ہوئی چاند رات کو ہم لوگو نے جو ہمارے دوست و اقارب اعتکاف پر بیٹھے تھے انھیں اٹھایا اور سبھا سویرے ہم لوگوں نے تیاری کرنے کے بعد ہم عیدگاہ کی طرف چل پڑے وہاں جا کر عید کی نماز پڑھنے کے بعد ہم لوگ نے سب سے عید ملی پھر ہم سنّت کے مطابق دوسرے راستے سے گھر آئے



اور پھر سب رشتہ داروں سے عید ملی اسکے بعد سب نے اکھٹے کھانا کھایا پھر ہم لوگ کزن وغیرہ سے بات چیت کرنے لگ گئے پھر ہم لوگ دوسرے دوستوں سے ملنے کے لئے چلے گئے اور سب دوستوں سے عید ملی پھر شام کو ہم اپنے گاؤں اپنی دادی پاس چلے گئے وہاں دادی سے عید ملنے کے بعد ہم لوگوں نے نانی گھر گئے وہاں سب سے عید ملی عید پر بہت مزہ آیا اسی لئے فلم انیکس پر بلاگ بھی نہیں لکھ سکا 


TAGS:


About the author

danial-shafiq

blogger at filmannex

Subscribe 0
160