جو

Posted on at


 

جو ایک اجناس ہے۔ یہ گندم کے کھیتوں مین پائے جاتے ہیں۔ اور گندم سے پہلے پک جاتا ہین۔ جو کھانے سے قوت حاصل ہوتی ہیں۔ جو جسمانی کمزوری کے علاوہ کھانسی اور حلق کی سوزش کے لیے مفید ہیں۔ معدہ کی سوزش کو ختم کرتا ہے۔ جسم سے غلاظتوں کا اخراج کرتے ہیں۔ پیشاب آور ہیں۔ پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ جو مریض کے دل سے بوجھھ کو اتارتا ہے۔ غم اور فکر سے نجات دیتا ہے۔

جو کھانے سے خون پیدا ہوتا ہے جو کے معتدل، صالح اور کم گاڑھا ہوتا ہے۔جو کا پانی چہرے کو نکھارتا ہے۔ بدن کو مضبوط کرتا ہے۔ کمزور اور بدہضمی کے مریضوں کے لیے غذا بھی ہے ارو دوا بھی۔ اس سے بھوک لگتی ہے۔ پیٹ سے ہوا نکالتا ہے۔ جو کا آٹا سرکہ میں گوندھ کر ہر قسم کی خارش میں لگانا مفید ہے۔ سرکی پھپھوندی کو دور کرتا ہے۔ جو اور گیہوں کی بھوسی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کرنے سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

 

پرانی قبض کے لیے جو کے دلیا سے بہتر اور محفوظ کوئی دوا نہیں ہے۔ خون میں موجود کولیسٹرول کو کم کرنے لے لیے جو کا دلیا سے مفید کوئی دوا نہین ہیں۔ گھوڑوں اور موشیوں کے لیے جو کا بھوسی ایک اچھی خوراک ہے۔جو کی افادیت گندم سے کم ہے۔ جو کی روٹی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ جو کے دانہ اور چھلکے میں وٹامن بی خاص مقدار میں پائی جاتی ہے۔ زچہ خواتین کی کمزوری دور کرنے کے لیے جو کے ساتھھ مسور کی دال کو ابال کر دینے سے انکی کمزوری دور ہو جاتی ہے اور یہ ان کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

 

جو جسم کی گردش اور تپش کو کم کرتا ہے۔ دل کے ہر مریض کو جو کا دلیہ شید ڈال کر دینے سے فائدہ  ہوتا ہے۔ جو کا دلیا کھانے سے دل کا دورہ پرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ وہ مریض جن کے پیشاب میں خون اور پیپ آتی ہیں انکے لیے بہترین دوا یہ ہے کہ جو کے پانی میں شہد ملا کر دیا جائے اس سے انکی یہ بیماری پندرہ دن کے اندر ختنم ہو جاتی ہے۔ ہو مریض جن کے غردوں میں پتھری بھی ہوتی ہے وہ بھی نکل آتی ہے۔ 

 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160