کتنا اچھا ہوتا اگر ہر گھر میں ایسا ہوتا

Posted on at


کیسا ہی اچھا ہوتا اگر ہر گھر میں ایسا ہوتا ایسا مطلب کیسا ہوتا ؟ کیا ہر گھر میں اے سی ہوتا گاڑی ہوتی ؟ نہیں نہیں میں کہ رہا ہوں کے ایسا ہوتا کے ہر گھر میں بچوں کو تعلیم دلوائی جاتی اور اس کی ابتدا ہی گھر سے کی جاتی کیوں کے جس گھر میں پڑھی لکھی ماں ہو وہ گھر دنیا کی سب سے بڑھی اور ایک معیاری یونیورسٹی ہوتا ہے کیوں کے بچے کے لئے سب سے پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہی ہوتی ہے



آج کل کے دور میں یا تو بچے تعلیم سے بلکل محروم ہیں یا پھر جن گھروں میں بچوں کو تعلیم دلوائی جاتی ہے انھیں سب سے پہلے بولنے والی الفاظ ہی انگلش کے ہوتے ہیں جن پر سختی سے عمل بھی کروایا جاتا ہے شاید ہم سب بس اتنا ہی جانتے ہیں کے یہ انگلش ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے ہمارے بچوں کی ترقی اسی سے ہے اسی نے سب کچھ کرنا ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں یہ بھی نہیں کہتا کے یہ سب غلط ہے لیکن بچوں کو سب سے پہلے دینی تعلیم دی جاتی



کیوں کے مجھے اچھی طرح یاد ہے اور اب بھی ہے کے ہمارے بڑھے ہمارے بزرگ بچوں کو سب سے پلے اپنے پاس بیٹھا کر کلمہ پڑھنا سکھاتے تھے جب بھی کوئی بچا بولنے کے قبل ہوتا اسے یہی بات سمجھی جاتی کے ہمیں کس نے بنایا اس سب کا مالک کون ہے اس سے دن میں کی بار پھر اس کے بارے میں پوچھا جاتا لیکن آج کل اس سب کا الاٹ ہو گیا ہے لیکن کتنا اچھا ہوتا اگر ہر گھر میں ایسا ہوتا



TAGS:


About the author

160