ون ویلنگ یہ کیسا شوق ہے

Posted on at


ون ویلنگ یہ کیسا شوق ہے


 



 



ہمارے معاشرے میں یہ کھیل بہت عام ہوتا جارہا ہے اور لوگوں کو یہ بہت پسند ہے خاص طور پر نوجوان لڑکوں میں یہ کھیل بہت پسند کیا جاتا ہے یہ کھیل جان لیوا بھی ثابت ہوا ہے لیکن آج کل لڑکے اس کی پروا کیے بغیر اسے کھیلنا پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ریس لگاتے اور ون ویلنگ کرتے ہیں اس کے لیے چاہے ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ عام دنوں میں بھی لڑکوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے اور خاص طور پر خاص دنوں میں جیسے چودہ اگست یا اس طرح کے دن یہ کرتب کرتے نظر آئیں گے اور بعض دفعہ اس سے بہت نقصان اٹھاتے ہیں اس کھیل کی وجہ سے بہت اموات بھی واقعہ ہوتی ہیں لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔


 


 



 



اس طرح کا ایک واقعہ آپ کو بتاتے ہیں جو آج سے ۴ سے ۵ سال پہلے ہوا تھا یہ لڑکا اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اس نے اپنی گاڑی بیچ کر بائیک لی کہ اسے ون ویلنگ کا بہت شوق ہے اور والدین نے بھی اسے گاڑی بیچنے کی اجازت دے دی کہ ہمارے بیٹے کو یہ کھیل کھیلنے کا شوق ہے جب اس نے بائیکل لی اور اپنے دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کرنے گیا یہ کرتب کرتے کرتے اس کی بائیک اتنی تیز ہو گئی کہ اس کے انجن کو آگ لگ گئی اچانک آگ بھڑکی اور ساری بائیک سمیت لڑکے کوبھی آگ لگ گئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا وہ لڑکا اپنی والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور والدین کو اپنے بچے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔


 


 




بعض دفعہ بچہ ضد کرتا ہے لیکن والدین کو بھی سوچنا چائیے کہ کہیں ان کے بچے کے لیے یہ کھیل جان لیوا تو ثابت نہیں ہو گا تا کہ باقی ساری زندگی پریشانی نہ اٹھانی چائیے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو وہ شوق رکھنے چائیے جس سے کسی دوسرے کو پریشانی یا نقصان نہ اٹھانا پڑے اور وہ خود بھی مخفوظ رہیں اور سوچنا چائیے کہ یہ کیسا شوق ہے جو جان ہی لے جائے۔۷


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160