گرمیوں میں کپڑوں کی حفاظت حصہ اول

Posted on at


گرمیوں میں کپڑوں کی حفاظت حصہ اول


 



 


 


آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ گرمیوں میں کپڑے زیادہ جلدی پھٹ جاتے ہیں یا ان کو کیڑے کھا جاتے ہیں ان کی حفاظت کے لیے چند باتیں آپ کو بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے کپڑوں کو پھٹنے سے بچا سکتے ہیں اور کیڑوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔


گرمیوں میں ایک خاص موسم آتا ہے جب آپ نے دیکھا ہو گا کہ آپ کی الماریوں میں صندقوں میں یا ایسی جگہ جہاں آپ اپنے کپڑے رکھتے ہیں وہاں بے شمار کیڑے بن جاتے ہیں جو آپ کے کپڑوں کو خراب کر دیتے ہیں یا دھمیک کپڑوں کو کھا جاتی ہے اس کے بچاؤ کے لیے اگر آپ پودینے کے پتوں کو سکھا کر اپنی الماریوں میں یا صندقوں میں رکھیں گے تو دھمیک یا دوسرے کیڑے آپ کو خراب نہیں کریں گے۔


 


 



 


گرمیوں میں خاص طور پر برسات کے موسم میں پسینہ آتا ہے اور وہ سوکھتا نہیں  ہم لوگ اکثر ایسا کرتے ہیں کہ کپڑے اتار کر رکھ دیتے ہیں ان کو سکھا کر نہیں رکھتے اس سے کپڑا خراب ہوتا ہے اور اس کی عمر کم ہوتی ہے کوشش کرنی چائیے کہ خاص طور پر گرمیوں کے کپڑے ہاتھ سے دھوئیں ہاتھ سے دھونے سے کپڑے کی  عمر زیادہ ہوتی ہے اور اگر مشین میں دھونے ہیں تو انہیں اچھی طرح سکھا کر دھونے والے کپڑوں میں ڈالیں۔


کپڑوں کو کیڑوں سے بچانے کے لیے آپ فرنیل کی گولیاں بھی رکھ سکتے ہیں اس کی بھی بو سے کیڑے نہیں آتے اور جو کیڑے ہوتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔



About the author

160