لاہور لنڈا بازار حصہ دوئم

Posted on at


لاہور لنڈا بازار حصہ دوئم


 



 


 


پٹھان کے سٹال سے تھوڑا آگے جائیں تو دائیں طرف چھوٹی چھوٹی گلیاں آتی ہیں جہاں پر جوتوں کی دوکانیں ہیں جن پر آپ کو باہر کے استعمال شدہ جاتے ملیں گے ان میں بہت اچھی اچھی کوالٹی کے جاتے ہوتے ہیں اور آپ کو مختلف برائنڈ کے بھی جاتے ملیں گے جیسے ری بوک وغیرہاور یہاں ٹائروں والے جوتے بڑی اچھی کوالٹی کے مل جاتے ہیں اس طرح کے جاتے پاکستان میں بنتے ہی نہیں۔


اس سے آگے بائیں طرف رحمت مارکیٹ ہے اس مارکیٹ کے اندر مختلف قسم کا کپڑا ملے گا جیسے کاٹن۔واش اینڈ وئیر۔پینٹ شرٹ وغیرہ ہر قسم کا کپڑا ملے گا اس میں کچھ کپڑا چائنہ کا ہوتا ہے اور کچھ کراچی کی بڑی ملز جو کپڑا باہر بھیجتی ہیں ان کا ری جیکٹ مال بھی ادھر آتا ہے جس میں بہت اعلی کوالٹی کا کپڑا بھی مل جاتا ہے ان گلیوں میں کچھ ایسی بھی دوکانیں ہیں جن میں لنڈے کی چنی ہوئی چیزیں ملتی ہیں جیسے فینسی برائیڈل ڈریس۔فینسی کپڑے۔گاؤن۔نائٹی۔انڈرگارمینٹس کی چیزیں ملیں گی ۔


 


 



 


اس گلی کے سامنے ایک بنک بھی ہے بنک سے تھوڑا آگے دائیں طرف گلی میں پٹھونوں کا ہوٹل ہےجہاں پر یہاں کام کرنے والے مزدور یہاں آ کر کھانا کھاتے ہیں ۔


اس سے تھوڑا آگے کچھ دوکانیں ہیں جہاں لوہے کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے دستانے۔بوٹ ہوتے ہیں اور کچھ دوکانیں ایسی ہیں جن پر پسٹل۔بندوق۔رائےفل۔اور اس طرح کے مختلف اسلحے کی چیزوں کے کور ملتے ہیں اور ان کی صفائی کے لیے سامان بھی ملتا ہےمثلا تیل۔سپرے عغیرہ وغیرہ۔


آگے کچھ دوکانوں پر فوج کی نیلامی کا سامان آتا ہے جن میں فوجی وردیاں۔ فوجی بوٹ۔فوجی ہیلمنٹ۔موزے۔پانی کی بوتلیںاور پنچنگ بیگ وغیرہ ملتے ہیں اور کچھ دوکانوں پر چائنہ کے جوتے ملتے ہیں۔



About the author

160