پاکستان کی معیشت مستحکم سے مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، موڈیز

Posted on at


 

 

موڈیز کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان کےبیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں مضبوط پیش رفت کے باعث کیا گیا ہے، فوٹو:فائل

 کراچی: امریکی کریڈیٹ ریٹنگ فرم موڈیز نے پاکستان کی میکرو اکنامکس انڈیکیٹرز کو بہترقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم  سے مثبت سمت کی جانب گامزن ہے.

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فارن کرنسی گورنمنٹ بونڈ کی ریٹنگ کے آؤٹ لک کا از سر نوجائزہ لے کر مشاہدہ کیا گیا کہ پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت ہوا ہے، پاکستان نے اپریل 2014 میں  2 ارب ڈالر مالیت کے 5 سال سے 10 سال کے یورو بونڈز جاری کیے تھے اس طرح گزشتہ سال میں ایک ارب ڈالر کے 5 سالہ سکوک یا یورو بونڈز جاری کیے جس نے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر کامیابی سے عمل نے پاکستان کی معیشت کو ریٹنگ میں اوپر کی جانب لے گیا جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے نیٹ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر11.2 ارب ڈالر ہیں جو کہ گزشتہ سال 3.2 ارب ڈالر تھے اور یہ ملکی معیشت کی تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہونے کا ثبوت ہے۔

واضح رہےکہ  آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 6.6 ارب ڈالر کے قرضوں کے لیے مطلوبہ معاشی اصلاحات پر کامیابی سے عمل درآمد کیا جب کہ موڈیز کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان کےبیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں مضبوط پیش رفت کے باعث کیا گیا ہے۔



About the author

BitCoiin

Hello! My name is Mirza (BitCoiin), and I love to Online Earning for free and also enjoying with my friends. I am enjoying watching movies like Fantasy, Adventure & little bit Horror movies. I'm also a adict of watching TV shows. You should have a sense of humor (big plus…

Subscribe 0
160