سبزی کیوں کھا ئیں

Posted on at


سبزی کیوں کھا ئیں

کیونکہ سبزیاں گوشت کی متبادل ہوتی ہیں

ہم میں سے اکثر لوگ سبزیوں کو گوشت پر ترجیح نہیں دیتے اور سبزی اس وقت کھاتے ہیں جب گوشت گھر میں ختم ہو چکا ہو یا لایا نہ جا سکتا ہو۔ بلا شبہ گوشت کے ساتھ مل کر سبزیاں بہت ذائقے دار بنتی ہیں مثلاً پالک، گوبھی، شلجم، گاجر، آلو اور دوسری سبزیاں اور کچن میں جاکر بچی ہوئی ہانڈی دیکھیں تو سبزی کی کچھ مقدار ضرور باقی رہے گی گوشت ختم ہو جائے گا کینکہ ہم گوشت کھانے میں زیادہ لذت محسوس کرتے ہیں حالانکہ سائنس اور طب گوشت اور مرغن غذاؤں کے نقصانات سے آگاہ کرتے جاتے ہیں اور ہم آس پاس صحت کو لاحق خطرات کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں مگر سیکھتے کچھ نہیں ہیں اور طرز زندگی نہیں بدلتے۔

ہم بچے نہیں رہے بڑے ہوگئے ہیں مگر اب بھی گوشت سے بنے مرغن کھانوں ہی کو اچھے کھانے سے تعبیر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوئی دعوت قورمہ، بریانی، زردے، کھیر، نہاری، پائے یا کبابوں کے بغیر مکمل نہیں سمجھی جاتی۔ سلاد کی پلیٹ تکلفاً رکھی جاتی ہے اور مدعوئین میں سے کوئی ہی ایک آدھ کھیرے کی پھانک اٹھا پاتا ہے۔ کباب سامنے ہوں تو پیاز ضرور کھالی جاتی ہے ٹماٹر اور سلاد کے پتے یا مولی بہت کم استعمال ہوتی ہے۔ اگر ہم ان کچی سبزیوں کو آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھا لیں تو گوشت کا بادی پن اور روغنیات قابل ہضم ہو جائیں اور کھانے کو متوازن بنادیں۔

سبزی دل کی محافظ ہے۔

سبزی کولیسڑول کے خلاف سینہ سپر ہو جاتی ہے۔ دل کی حفاظت کرتی ہے اور اسے مختلف نقصانات سے محفوظ کرنے میں سبزیوں کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ایسے ترقی یافتہ ممالک جہاں سبزیاں بکثرت استعمال ہوتی ہیں وہاں شرح اموات بھی کم ہوتی ہیں۔ جاپان کے لوگ سبزی خوری کی عادت کی وجہ سے صحت مند نظر آتے ہیں۔ ہمارے دل کے اردگرد اور خون میں چکنائی اور دیگر غیر ضروری پروٹینز کی مقدار میں کمی کرتی ہیں ان سبزیوں میں ایسے فائبرز موجود ہوتے ہیں جو خون میں شامل کولیسٹرول کو کنڑول کر کے ضرورت کے مطابق متوازن حالت میں لانے کا موجب بنتے ہیں۔

سبزی وزن کنٹرول کرتی ہے۔

سبزیاں کھانے سے وزن متناسب ہو جاتا ہے اگر آپ کو سلم ہونا ہے تو گوشت چھوڑئیے اور سبزیوں کو بھاپ میں بنا کر یا سلاد کے صورت میں کھائیں۔ پکانا ہوتو کم سے کم روغن میں پکائیں اور کھانے سے پہلے چکنائی علیحدہ کر کے کھائیں۔ چند دن میں ہیں فرق محسوس کریں گے۔

کینسر سے مدافعت آسان ہو جاتی ہے۔

عام طور پر زیادہ گوشت کھانے والوں کو کینسر ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگ جو زیادہ چکنائی اور اضافی کولیسڑول بدن میں اسٹور کرتے ہیں وہ خطرے سے مبرا نہیں۔ مختلف سبزیاں مثلاً پالک، شلجم، بندگوبھی، پھول گوبھی، گاجر اور مولی وغیرہ ہمارے جسم کو کینسر مخالف اجزا فراہم کرتی ہیں۔ ان سبزیوں میں ایسے کیمیائی اجزا کینسر کے مضر اثرات کے راستے میں حائل ہوکر ان کی نشو و نما کو ختم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

جسم کو گوشت کی بھی ضرورت تو ہے مگر۔۔۔۔۔

بہرحال یہ طے ہے کہ سبزی مکمل غذائی ضرورت پورا نہیں کر سکی۔ مگر یہ بات صد فیصد درست بھی نہیں، کچھ سبزیاں کھانے کے بعد گوشت کی اشتہا نہیں رہتی۔ آپ دیجی ٹیرین نہ بنیں مگر خوراک کو متوازن تو کریں۔

اچھا سبزی خور بننے کے لئے نہ وقت لگتا ہے نہ زیادہ محنت کرنا پرتی ہے۔ لیکن سبزی نا مکمل پروٹین ہوتی ہے اس لئے اگر آپ دو سبزیوں کو ملا کر پکوائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اگر پھلیوں کو اناج کے ساتھ ملا کر پکایا جائے مثلاً مٹر، مونگ پھلیوں کو چاول یا گندم کے ساتھ تیار کیا جائے۔ پھلیوں کو بیجوں کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

ڈیری مصنوعات یا دودھ سے بنی غذاؤں کو سبزیوں کے ساتھ کھایا جائے آپ کو غذا کی ضرورت اس لئے ہوتی ہے تاکہ یہ اضافی پیٹرول کا کام کرے اور صحت کی نشو و نما کرے۔

گوشت کی متبادل سبزیاں

اگر سبزیوں کو کم پروٹین کی حامل اجناس کے ساتھ کھایا جائے مثلاً آلو اور اناج میں چاول وغیرہ کا استعمال کیا جائے اس طرح ہمیں ضروری کاربو ہائیڈریٹس اور چکنائی حاصل ہوجاتی ہے۔

نقصان دہ غذائیں

دودھ کے ساتھ ترش اشیاء نہیں کھانی چاہیں مچھلی کھا کر شہد نہ کھایا جائے۔

جب دہی کھانا ہو تو گرم روٹی کے ساتھ نہ کھائیں، تھوڑی دیر کمرے کے عام درجہء حرارت میں روٹی رکھ دیں پھر کھائیں۔

کھیرا کھانے سے بیس سے پچیس منٹ پہلے کھالیں خاص کر کحچھڑی کھانے کا پروگرام ہو تو ایک ساتھ نہ کھائیں۔

خربوزے پر شہد ڈال کر نہ کھائیں، وقفے کے بعد کھالیں۔

مولی کھانی ہو تو دہی نہ کھائیں۔

اگر انڈا کھانا ہو تو فوراً دہی نہ کھائیں۔

تربوز، پانی کے جزو پر مشتمل پھل ہے لہذا اسے کھیرے اور ککڑی کے ساتھ نہ ۔کھائیں



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160