پنجاب میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

Posted on at


سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے فوٹو: فائل

فیصل آباد / ڈیرہ غازی خان: قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک ملزم کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں لیاقت اوراسحاق نامی قتل کے 2 مجرمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،دونوں نے 1992 میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ ڈیرہ غازی خان میں دہرے قتل کے مجرم مشتاق احمد کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ ملزم نے 1999 میں بیوی اوربیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔تاہم اللہ دتہ نامی مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی جس نے 2006 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے۔

 



About the author

160