سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Posted on at


سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سٹنگ آپریشن کے دوران سینئر اینکر اقرارالحسن سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ اسمبلی میں لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ اقرارالحسن کی جانب سے سپیکر کو اس مسئلے کی طرف متوجہ کرنے پر گرفتار کرکے آرام باغ تھانے منتقل کردیا گیا ، ہفتہ کی صبح زیر حراست اینکر پرسن اور اس کے ساتھیوں کوتھانے سے تفتیشی افسر کے روبرو پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے جس کے بعد پولیس کی جانب سے انہیں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت لایا گیا ۔

اپ ڈیٹ: عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ناجائز اسلحہ، دھوکہ دہی اور مداخلت بے جا کرنے پر دفعہ 452 اور دفعہ 188 پر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


 
 
 



About the author

160