بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ناقابل یقین حد تک مشابہت رکھنے والے اسٹارز

Posted on at


بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلموں کی کہانیاں تو آپس میں ملتی جلتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں انڈسٹریز میں کئی فنکاروں کی شکلیں بھی آپس میں ملتی جلتی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی شخص حیرت میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

ہالی ووڈ سپر اسٹار بریڈ کاپر اور بالی ووڈ اسٹار ہریتک روشن کی شکلیں آپس میں اتنی مشابہہ ہیں کہ دونوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔ دونوں اداکاروں کی خوبصورت آنکھیں اور بالوں کا اسٹائل بھی کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔

’ہرکولیس‘‘ فلم سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی ہالی ووڈ اسٹار ارانی شایک اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون میں سے ایک دوسرے کی پہچان کرنا مشکل بن جاتی ہے دونوں اداکاراؤں کی نہ صرف صورتیں ایک جیسی ہیں بلکہ یہ بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے بھی یکساں شہرت رکھتی ہیں۔

آئرش اداکار کولن فیرل اور بالی ووڈ اسٹارعمران ہاشمی کی شکلیں بھی آپس میں کافی مماثلت رکھتی ہیں جب کہ دونوں اداکار بے باک مناظر کی عکس بندی میں بھی ایک دوسرے سے کم نہیں ہیں۔

بنانی گلوکارہ اور اداکارہ حائفہ وھبی اور بالی ووڈ اسٹار راکھی ساونت کی تفریق کرنا بھی آسان کام نہیں کیوں کہ دونوں اداکارائیں جڑواں بہنیں لگتی ہیں جب کہ دونوں اداکاراؤں میں ایک اور قابل مشترک فن خبروں کی زینت بنے رہنا بھی خوب آتا ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھ وے اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا بھی چہروں میں مماثلت کے باعث جڑواں بہنیں لگتی ہیں اس لیے دونوں کی پہچان کافی مشکل ہے اس کے علاوہ دونوں اداکاراؤں کا فلمی کیریئر بھی آپس میں کافی مماثلت رکھتا ہے کیونکہ دونوں نے سپر ہٹ فلموں کے بعد زوال بھی دیکھا ہے۔

 



About the author

160