پاک فوج کے ’ایس ایس جی‘ کمانڈو دنیا بھرمیں نمبرون

Posted on at


پاکستانی افواج کا خصوص دستہ ایس ایس جی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پردنیا بھرمیں مشہور ہے۔ ایس ایس جی کی تربیت کے دوران سب سے سخت مرحلہ 12 گھنٹوں میں 36 کلومیٹر کا مارچ اور بیس منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ ہے۔ حالیہ دنوں ایس ایس جی ملک کے اندر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار شدت پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہے۔ آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبرپراسپین کی ’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ہے۔ تیسرے نمبر پرروس کا ’الفا گروپ‘ ہے، چوتھے نمبر پرفرانس کا’ نیشنل گینڈارمیری گروپ‘، پانچویں نمبر پراسرائیل کی ’سائرت متکال‘،چھٹے نمبر پربرطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبرپربرطانیہ کی ’اسپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر’امریکی نیوی سیل‘ اورنویں نمبر پر’امریکی میرین‘ براجمان ہیں۔ دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسروسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بناء پردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیرملک شامل نہیں ہے



About the author

160