افسردگی میں پر نکل جانا چاہئے ۔ حصہ اول

Posted on at


جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ انسان کی ذہنی صحت کا درست رہنا بھی ضروری ہے۔ ڈپریشن میں ذہنی صحت کے قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ادویات اور دیگر علاج کے ساتھ ساتھ ورزش کے عمل کو بھی جاری رکھا جائے کیونکہ ورزش ڈپریشن کے مریضوں کے لئے اینٹی ڈپریشن دوائیوں کا کام کرتی ہے۔  اس کے علاوہ ورزش ایک طرح سے ادویات سے بچاؤ کا کام بھی کرتی ہے یعنی ورزش کرنے سے ہماری صحت جہاں قائم و دائم رہتی ہے وہیں تحقیق سے  یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جسمانی طور پر صحت مند افراد ذہنی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں ۔

جب ہمم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم سے ایک کیمیائی محلول کا اخراج ہوتا ہے جسے انڈروفن کہتے ہیں اس کے اخراج سے ہم خود کو صحت مند محسوس کرتے ہیں اور ہمارے ذہن میں جو تکلیف یا درد کا احساس ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ورزش کم اور معتدل نوعیت کے ڈپریشن کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ڈپریشن میں ورزش کنے کے مندرجہ ذیل چند مثبت فوائد صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

v     مریض کی خود پر کنٹرول کرنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے اور یہ چیز مدد کرتی ہے جب آپ ڈپریشن میں یہ محسوس کریں کہ آپ کا زندگی پر سے کنٹرول ختم ہوتا جا رہا ہے۔

v     ورزش کرنے سے مریض کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

v     ورزش انسان کو سوچوں اور فکروں سے دور رہنے میں مدد دیتی ہے۔

v     ڈپریشن کے زیر اثر شخص کو اپنے اردگرد موجود کسی بھی چیز سے دلچسپی نہیں رہتی ہے جس کی وجہ سے اس کا موڈ خراب رہتا ہے۔ ورزش کیونکہ اندان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر کرتی ہے اس لئے یہ بہتری انسان کے موڈ اور روئیے پر اچھے نتائج مرتب کرتی ہے۔

v     مریض کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

v     ورزش انسان کے ذہن سے ہر قسم کے ذہنی دباؤ اور مایوسی ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

v     ڈپریشن میں نیند کی کمی کی شکایت کو ورزش سے دور کیا جاسکتا ہے۔

v     ورزش احساس ڈپریشن اور احساس بے چینی دونوں کو دور کر دیتا ہے۔



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160