امریکہ کے اس گاؤں میں زبر دست نوکری کے ساتھ کھانا،پینا اور رہائش مفت ہے،لیکن پھر بھی لوگ جانا نہیں چاہتےکیونکہ۔۔۔

Posted on at


امریکہ کے اس گاؤں میں زبر دست نوکری کے ساتھ کھانا،پینا اور رہائش مفت ہے،لیکن پھر بھی لوگ جانا نہیں چاہتےکیونکہ۔۔۔

 

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مونٹانہ کے ایک دور دراز خوبصورت گاؤں میں رہائش اور ملازمت کے لیے افراد درکار ہیں مگر ریاست کے رہنے والے اس پیشکش میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔

مزیدپڑھیں:چینی شہر میں قیامت کا منظر ،پہلے آسمان سرُخ ہو ا اور پھر۔۔۔
گارنٹ نامی قصبہ 1860میں بسایا گیا تھا اور یہاں سونا اور چاندی تلاش کرنے والے کان کن رہا کرتے تھے۔ 1912میں آگ لگنے کے بعد اس قصبے کو چھوڑ دیا گیا اور یہ تقریباً ایک صدی سے ویران پڑا ہے۔ اس جگہ کی ہریالی اور خوبصورتی کی وجہ سے حکومت اسے ایک سیاحتی مقام بنانا چاہ رہی ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے گائیڈ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے اور دیگر کاموں کے لیے ملازمین درکار ہیں۔حکومت لوگوں کو پرکشش تنخواہ،رہائش اور دیگر سہولیات دینے کا اعلان بھی کرچکی ہے لیکن پھر بھی لوگ ایک انجانے خوف کا شکار ہیں اور یہاں نوکری کرنے سے گریزاں ہیں۔
مقامی اخبار "The Missoulian"میں اشتہار دیئے جانے کے باوجود مقامی لوگوں نے دلچسپی نہیں لی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی قصبہ بہت دلکش ہے لیکن یہاں بہت ویرانی ہے اور ایک صدی قبل یہاں سے جانے والے کان کنوں کی روحیں اب بھی یہاں بھٹکتی رہتی ہیں۔ قریبی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گارنٹ کے ویران گھروں میں سے موسیقی اور قہقہوں کی آوازیں آتی ہیں اور یہاں پر اسرار واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یو ایس بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے مطابق مقامی لوگ دلچسپی نہیں لے رہے لیکن بیرون ملک سے درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہورہی ہیں۔

 


About the author

irfan-fani

Forex trader

Subscribe 0
160