پالک۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طاقت کا راز

Posted on at


پالک۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طاقت کا راز

اگر بیماریوں کے خلاف ڈھال بناتی ہے تو سبزیوں میں پالک کے استعمال کو ترجیح دیں۔ پالک کو طاقت کا راز بتایا جاتا ہے لیکن ہم لوگ سبزیوں کے استعمال میں پسند و ناپسند کے میعار پر اس کی توانائی بخش خٓا صیت کو فوقیت نہیں دیتے۔ دراصل ہمیں معلوم نہیں ہے کہ پالک فولاد اور حیاتین کے مہنگے شربتوں سے کہیں زیادہ مفید اور کارگر ہے مگر بہتر یہ ہے کہ اسے زیادہ بھونا نہ جائے۔ سبزیوں میں یہ سستی اور مفید سبزی ہے خون کی افزائش کی صلاحیت رکھتی ہے اگر ضرورت سے زیادہ نہ بھونا جائے تو توانائی ضائع نہیں ہوتی۔ ہرے رنگ کی سبزیوں کو استعمال کرنے کی ہدایت اس لئے بھی دی جاتی ہے کیونکہ ان میں مانع تکسید اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ مثلاً وٹامن اے، سی، ای، کے اور بی کے علاوہ پوٹاشیم ، فولاد، کیلشیم اور زنک چھپے ہوتے ہیں۔ پالک میں فولک ایسڈ کی مقدار ضائع نہ کرنا ہو اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں اور ماں بننے والی خواتین کو قدرتی غذا دینی مقصود ہو تو روزانہ کی خوراک میں پالک کے چند پتے بھاپ میں گھلا کر کھلانے مفید ہوتے ہیں۔ خصوصاً حاملہ خواتین کو پاؤں کے سوجنے کا عارضہ لاحق ہونے پر یہ گرآزمانا چاہئے کیونکہ پالک میں کوئی درجن بھر نباتاتی غذائیت بخش اجزاءموجود ہوتے ہیں جو صحت و توانائی کی تعمیر کرتے ہیں البتہ گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے پالک مضر صحت ہے اور مردوں میں پروٹیسٹ گلینڈ کی افزائش کے دور میں پالک میں آئرن کی موجودگی کے سبب مضر قراردی جاتی ہے انہیں پالک نہیں کھانی چاہئے۔

اگر درجنوں غذائی جوہر کسی سبزی میں موجود ہوں اور ڈاکڑ یا طبیب آپ کو پالک کھانے سے احتراز برتنے کی ہدایت نہیں کر رہے تو پھر پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھئے اور ان اجزاء سے فائدہ اٹھائیے جو آپ کو کینسر جیسے مرض سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت مہیا کرتے ہیں۔

امراض قلب کا ایک اہم سبب ہو موسٹین قرار دیئے جاتے ہیں۔ غذا میں ان کی کثرت فالج کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ پالک میں ایک غذائی جوہر فولیٹ موجود ہوتا ہے جو ہوموسٹین کی مضرتوں کو اعتدال پر رکھتا ہے۔

پالک سرطان سے تحفظ دلاتی ہے تو خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خلاف مدافعتی خوبی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس سبزی میں کیروٹینا ئیڈ کا جوہر مثانے کے غدود کے سرطان کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس کے متواتر استعمال سے گٹھیا، ورم اور درد سے نجات مل سکتی ہے مانع تکسید اجزاء محفوظ رکھتے ہیں اور اس سبزی میں یہ اجزاء وافر مقدار میں پائے جائے ہیں۔

اگر آپ بینائی کی حفاظت چاہتے ہیں تو خود بھی پالک کھائیے اور بچوں کو بھی اس سبزی کی استعمال کا عادہ بنائیے یہ گرتی ہوئی یا کمزور بینائی کو سنبھالا دیتی ہے اور موتیا بند سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ سلاد کے طور پر کچی نہ کھا سکیں تو بھاپ میں تیار کرلیں مگر اسے کے پتے خوب چبا چبا کر کھائیے اور اپنی صحت کے تحفظ کا سامان کیجئے۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160