اپنا کام وقت پر کیجئے

Posted on at


 

وقت چھوٹے اور بڑے فیصلوں کا ایک سلسلہ ہے جو کہ رفتہ رفتہ انسان کی زندگی بناتا ہے غیر مناسب فیصلے پریشانی ، محرومی اور اعصابی تناو پیدا کرتے ہیں اسلیے انسان کو کچھ چیزیں مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہیے وقت کے استعمال کے نامناسب فیصلے مندرجہ ذیل ہیں۔ افراتفری، اکثر مقررہ وقت پر کام مکمل نہ ہونا ، فیصلے کرنے میں تذبذب یا کشمکش کا شکار رہنا، غیر تعمیری کاموں مین الجھے رہنے کی وجہ سے کوفت ، آرام اور ذاتی کاموں کے لیے وقت کی کمی کا احساس ،یہ تمام مسائل پیدا ہونے میں ہمارے کچھ غلط رویے کام کر رہے ہوتے ہیں

وقت کے استعمال مین غلط رویے یہ ہیں

آج کا کام کل پر ڈال دینا اس رویے کے باعث ہمارے بہت سے کام ادھورے رہ جاتے ہیں یا ملتوی ہوتے رہتے ہیں ، کامون کی فہرست نہ بنانا ، کاموں کو اہمیت کے مطابق ترغیب نہ دینا ، کام بھول جانا ، اپنی زندگی کے مشن پر توجہ نہ دینا ، اپنے مسائل کا اعتراف نہ کرنا ، کسی کام کی مشکلات کا سوچ کر گھبرا جانا ، کام کے پیچھے نہ پڑنا ، ہر کام بے عیب اور کامل طور پر کرنے کی کوشش کرنا ، لوگوں کی تنقید کا خوف ، مشکل راستے کا انتخاب کرنا، تاخیر کی زمہداری قبول نہ کرنا اور بہانے بنانا ، غیر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا۔

وقت کے بہتر استعمال کے طریقے

اپنے وقت کو بہتر استعمال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے ، کاموں کو اہمیت کے مطابق ترغیب دینا ، وقت پیدا کرنا ، فیصلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا یہی وہ عمل ہے جن پر کاربند ہو کر انسان اپنا کام وقت پر کر سکتا ہے انسان کو پانے وقت اور مصروفیات کا صحیح استعمال سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ سوچیں کہ آپ زندگی مین کیا کرنا چاہتے ہیں یعنی ااپ کی زندگی کا کیا مقصد ہے اس کے علاوہ آپکی روزمرہ کی زمہدایاں کا جائزہ بھی لینا ہو گا

آپ جو بھی کام کرنا چاہے اسکے لیے آپ کو وقت مقرر کرنا ہو گا تا کہ اپنا کام وقت پر مکمل کر سکیں اس سے انسان میں مستقل مزاجی آتی ہے ۔  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160