بہن، بھائی کی تعلیم کیلئے موچی کا کام کرنیوالی سوات کی باہمت خاتون

Posted on at


دنیا میں کامیابی کے لئے صرف خوش قسمت ہونا ہی ضروری نہیں بلکہ محنت بھی لازمی ہے اور اس کی زندہ مثال سوات کی عارفہ ہے جو دوسروں کے جوتے مرمت کر کے اپنے بہن اور بھائی کا مستقبل سنوارنے کی لیے جدو جہد کررہی ہے۔ اسکا تعلق ضلع سوات کے علاقے قمبر سے ہے۔ نویں جماعت میں تعلیم کو خیر باد کہنے والی 15سالہ عارفہ نے بتایا ’مجھے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا بہت شوق تھا لیکن میرا یہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب میرے والد نے ماں کو طلاق دینے کے بعد ہم سب کوگھر سے بے دخل کر دیا‘ کچے مکان کے صحن میں درخت کے سائے میں جوتے مرمت کرتے ہوئے عارفہ نے بتایا ’اب میرا عزم ہے کہ اپنے بہن اور بھائی کو ضرور پڑھاؤںکیونکہ تعلیم ہی ایک ایسی طاقت ہے جو ہمیں غربت سے نکال سکتی ہے‘ عارفہ کی چھوٹی بہن تیسری جماعت جبکہ بھائی پانچویں جماعت میں پڑھتا ہے جو تھیلیسیمیا کا مریض بھی ہے۔ اپنا مستقبل داؤ پر لگنے کے بعد حلال رزق اور بہن بھائی کے بہتر مستقبل کی متلاشی عارفہ نے جوتے مرمت کرنے کاکام شروع کیا۔ یہ ہنر انھوں نے اپنی ماں سے سیکھا۔ ان کی ماں نے یہ ہنر ان کے باپ سے سیکھا کیونکہ ان کے والد موچی تھے۔

 



About the author

160