حسینوں کے دلوں میں بسنے والے سلمان کا ٹھکانہ جیل میں ہوگا

Posted on at


سلمان خان کی قسمت میں بیوفائی تو لکھی تھی لیکن جیل کی سلاخیں بھی مقدر بن جائیں گی یہ انہوں نے کبھی سوچا نہ تھا۔ بالی وُڈ کے مشہور کنوارے سلمان خان کی قسمت میں بیوفائیاں کم تھیں جو جیل کی کال کوٹھری بھی گلے پڑ گئی، اپنے اسٹائل سے فلم بینوں اور ماہ جبینوں کے دل میں گھر کرنے والے سلمان خان کو پہلے سنگیتا بجلانی اور سومی علی سے ملا دھوکا اور پھر سلمان خان بالی وُڈ کی مشہور حسینہ ایشویریا رائے کے پیار میں لُٹ گئے۔ ہم تیری محبت میں پھر اُن کی زندگی میں آئیں قطرینہ کیف اور چرچا ہوا دونوں کی شادی کا لیکن قطرینہ کیف نے بھی مشہور ہونے کے بعد سلمان خان کو ٹھینگا دکھا دیا سلو بھائی اور زرین خان کے قصے بھی زبان زدِ عام ہوئے

سلمان خان کا پہلہ افیئر سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہوا بلکہ بات شادی تک جاپہنچی مگر کامیابی نہیں ملی، نوے کی دہائی میں سلمان خان اور انکی اس وقت کی گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی دوستی کے چرچے میڈیا کی سرخیاں ہوا کرتے تھے لیکن جلد ہی یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ اور خود سلمان خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اْن کے شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ سنگیتا بجلانی 1980ء میں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں، کہا جاتا ہے کہ سنگیتا کی وجہ سے ہی سلمان خان نے اپنی دوست شاہین سے بھی ناطہ توڑ لیا تھا۔ 1996ء میں سنگیتا کی ملاقات اظہرالدین سے ہوئی اور قربتیں بڑھتی چلی گئیں، حتیٰ کہ محمد اظہرالدین نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سنگیتا سے شادی کر لی تھی اور اسلامی نام ‘عائشہ اظہر’ رکھا تھا لیکن بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

نوے کے عشرے میں سلمان خان جس زلف کے اسیر ہوئے تھے وہ اداکار اور ماڈل سومی علی تھیں، سومی پانچ سال تک سلمان کی دوست رہیں لیکن دوستی کسی رشتے میں نہ بدل سکی۔ سومی علی نے نوعمری میں ہی بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور سلمان خان کے ساتھ افیئر کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی۔ دونوں کا آٹھ سال پر محیط تعلق 1999ء میں اختتام کو پہنچ گیا۔ سلمان سے علیحدگی کے بعد وہ امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئیں

کبھی سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مبینہ رومانس کا چرچا میڈیا کی سرخیوں میں ہوا کرتا تھا لیکن اب اس بات کو مدتیں بیت چکی ہیں، سلمان اور ایشوریہ اب ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے نہ ہی ایک دوسرے کا نام لیتے ہیں۔ سومی علی کے جانے کے بعد سلمان کی زندگی میں ہلچل مچا دینے والی لڑکی ملکہ حسن ایشوریہ رائے آئیں، سلمان، ایشوریہ کی محبت میں جس تیزی سے گرفتار ہوئے اور اسی رفتار سے ان دونوں کی شادی کے چرچے بھی ہونے لگے، لیکن اس پریم کہانی میں جیت ہوئی ابھیشیک بچن کی ہوئی جو ایشوریہ کو اپنی دلہن بنانے میں کامیاب ہوگئے اور سلمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا

باڈی گارڈ میں کام کرنے والی ہیزل کیچ اور سلمان کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا۔ میڈیا میں ایسی خبریں بھی آئیں کہ سلمان نے ہیزل کو اس ریئلٹی شو میں انٹری دلانے کی کوشش بھی کی جسے وہ خود ہوسٹ کر رہے ہیں، لیکن یہ تعلق بھی دیرپا ثابت نہیں ہوا اور نتیجہ یہ نکلا کہ بے چارے سلو بھائی اب تک کنوارے ہیں مگر سب سے زیادہ ڈیمانڈ رکھنے والے



About the author

160