ملازمت پیشہ خواتین ہفتے کے پہلے روز زیادہ دلکش نظر آتی ہیں ، سروے

Posted on at


عام طور پر دفاتر میں کام کرنے والی کام کرنے والی خواتین کام کے بوجھ کے باعث اپنی خوبصورتی اور دلکشی کو جلد کھو دیتی ہیں تاہم بہت سی خواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کئی جتن کرتی ہیں لیکن کام کی زیادتی ان کے حسن کی دلکشی کو کچھ دھندلا دیتی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر والے دن اپنی خوبصورتی کے عروج پر ہوتی ہیں۔ برطانیہ کے ایک سروے میں بتایا گیا کہ خواتین کی اکثریت بالخصوص دفاتر میں کام کرنے والی خواتین پیر کے روز صبح کے اوقات میں اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے عروج پر ہوتی ہیں کیوں کہ ہفتے کے پہلے روز سب کا اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ ملنے کا پہلا دن ہوتا ہے اس لیے خواتین زیادہ اچھے طریقے سے تیار ہوکر آتی ہیں۔ سروے کے مطابق ایک ہزار سے زائد خواتین میں سے 31 فیصد نے پیرکو اپنا فیورٹ دن قرار دیا جب کہ 72 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کے پہلے دن خود کو تازہ اور دلکش محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے پہلے دن وہ اپنا پسندیدہ اور دلکش لباس زیب تن کرتی ہیں جب کہ باقی دن لباس کے معاملے میں ان کی دلچسپی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ سروے میں 23 فیصد خواتین کے نزدیک آخری ورکنگ ڈے یعنی جمعہ کے روز بھی ان کی خوبصورتی عروج پر ہوتی ہے کیوں کہ اس دن خواتین کے چہرے اگلے 2 دن کی چھٹی سے کھل اٹھتے ہیں جب کہ 21 فیصد خواتین کے نزدیک ہفتے کا دن ان کی خوبصورتی کے عروج کا دن ہے۔ سروے میں مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز خواتین اپنی خوبصورتی کی نچلی ترین سطح پر ہوتی ہیں کیوں کہ مسلسل 4 روز کام کرنے کے بعد وہ اپنی ظاہری خوبصورتی پر توجہ کم کردیتی ہیں اور کام کے بوجھ اور تھکاوٹ کی وجہ سے وہ اضافی وقت میں آرام کو ظاہری خوبصورتی پر ترجیح دیتی ہیں۔



About the author

160