ہماری پولیس اور ن لیگ کے دعوے

Posted on at

پنجاب میں دن با دن حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور یس میں اوراس میں بہت بڑا ہاتھ پنجاب پولیس کا بھی ہے . ن لیگ نے الیکشن سے پہلے تو بہت بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ ہم کرپشن ختم کر دے گے ملک سے بد عنوانی مٹا دے گے پولیس کا نظام بدل دیا جائے گا ہر شخص کو انصاف ملے گا لیکن سب کچھ ویسے کا ویسا ہی ہے آج بھی پاکستانی عوام سب سے زیادہ تنگ ہماری پولیس سے ہی ہے کہی بھی کوئی بھی ظلم ستم ہو شہباز شریف فورن پوھنچتے ہیں متاثریں کی مدد کرتے ہیں ان کو انصاف دلانے کی یکین دہانی کرواتے ہیں پر کیا یہ سب صرف وزیر اعلی کا ہی فرض ہے جب تک کسی جرم کی خبر شہباز شریف کو نہ ہوں اس وقت تک غریب کو انصاف  نہیں مل سکتا . ن لیگ کو چاہیے کے اپنے وعدے پورے کریں اور یس سسٹم کو ٹھیک کیا جائے .جرم اس وقت تک ختم نہیں کیا جا سکتا جب تک یہ تھانہ کلچر نہ بدلہ جائے .  ایک سروے کے مطابق سب سے زیادہ کرپشن پولیس کے محکمے میں ہے .پولیس والے خود اپنے ساتھیوں اور مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں 

کیا اس پاکستان کا قائد اعظم نے خواب دیکھا تھا . کیا اس لیے پاکستان بنایا تھا کے غریب اور غریب ہوتا جائے اور امیر اور زیادہ امیر ہوتا جائے جرم چاہے کوئی بھی کرے وو مجرم ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے لیکن ہمارے ملک میں امیر کو تو چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن اگر غریب کی کوئی چوری بھی ہو جائے تو اسے رپورٹ درج کروانے کے لیے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں 

اغوا براے تاوان ، بھتہ  خوری عام ہو گئی ہے . کراچی آپریشن کے بعد مجرموں نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے اور پنجاب کو اپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے . پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی ہونی چاہیے تاکہ مجرم پنجاب کا رخ نہ کر سکیں  پر وہاں پر مجود پولیس ناکے عام عوام کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں تاکہ رشوت لی جا سکے اور بڑی گاڑی کو روکتے بھی نہیں .ایک سروے کے مطابق ٢٠١٠ کی نسبت اب پنجاب میں جرائم ٣ گنا ہو چکے ہیں کیا کیا ہے ہماری نئی حکومت نے ؟ مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کسی ایک چیز میں بھی کمی نہیں لائی گئی . سروے کے مطابق پنجاب میں ہر ١٨ منٹ بعد قتل ہو رہا ہے .

About the author

usman-rasheed-annex

simple and honest man

Subscribe 0
160