کلاش کا حسن اور وہاں کے لوگ

Posted on at


کلاش کی خوبصورتی اور اس کی تہذیب تمدن وہاں کے باسیوں اور خاص طور پر بچوں کے کپڑوں اور لباس سے ظاہر ہوتی ہے . کلاش عورتیں کالے رنگ کا لمبا سا لباس زیب تن کرتی ہیں جس پر یہاں کی روایتی کشیدہ کاری کی جاتی ہے . اس لباس کے گلے اور بازوں پر بھاری کڑھائی کی جاتی ہے جب کہ کمر کے گرد روئی کی مدد  سے بنائی گئی رسیاں کمر بند بندھا جاتا ہے .سر پر دوپٹہ کی بجاے شیشوں اور مختلف رنگ کے دھاگوں سی بنی ٹوپی  ہوتی ہے  جو پشت کی جانب کمر تک لٹکی ہوتی ہے . سردیوں اور گرمیوں میں ان عورتوں کا لباس یہی ہوتا ہے جبکے مردوں کا لباس عام قمیض شلوار ہی ہوتی ہے البتہ سر پر چترال یا ٹوپی جس پر ایک پر لگا ہوتا ہے استمال کی جاتی ہے 

کلاش جانے کا زمینی اور فضائی دونوں ہی سفر بہت دلچسپ ہیں .زمینی راستہ اکثر برف باری کی وجہ سے بند رہتا ہے  البتہ گرمیوں میں یہ راستہ کھل جاتا ہے . فضائی سفر سے جانے والے پشاور سے فوکر طیارے  سے چترال جاتے ہیں  زمینی سفر کئی دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور انسان کو تھکا دیتی ہے  جب کے فضائی سفر چند گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے اس کا دارومدار موسم پر ہوتا ہے . کلاش جانے والے لوگ زمینی سفر کو ترجیح دیتے ہیں . راستے میں ایک قصبے میں آرام کیا جاتا ہے تاکہ تھکن نہ ہو . کلاش کے لوگ اپنے رسموں رواجوں کی طرح  ناموں کے سلسلے میں بھی سنجیدہ ہوتے ہیں  جو نام پسند آے رکھ لیتے ہیں اس کا کوئی خاص مطلب نہ ہوں یہ لوگ جس چیز سے متاثر ہوتے ہیں وو نام اختیار کر لیتے ہیں 

کیلشی لوگ یونانی دویوٹا کی عبادت کرتے ہیں اس لیے انہیں کافر کہا جاتا ہے اور یہ علاقہ کافرستان کے نام سے مشور ہے کیلاش میں اصل مسلح تعلیم کی کمی اور صحت ہے .یہاں کا ایک دس سال کا بچا بھی شراب بنانے کا ماھر ہوتا ہے پر یہ بچے نہ تو شراب پیتے ہیں اور نہ کوئی اور نشہ کرتے ہیں ان بچوں کی صحت قابل رشک ہوتی  ہے لیکن  خواتین کی صحت کچھ خاص نہیں ہوتی اس کی وجہ کم امر میں شادی اور زیادہ بچے ہیں 



About the author

usman-rasheed-annex

simple and honest man

Subscribe 0
160