"" خوبصوتی کی حفاظت ""

Posted on at



اللہ تعالیٰ نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے اور مشیت کا تقاضا یہ ہے کہ انسان کی احسن تقویم تا بندہ رہے۔انسان کی اصل خوبصورتی اس کے اندر کی خوبصورتی ہے۔ وہ خوبصورتی قائم نہیں رہتی تو انسان اس دنیا میں بھی پست ذہن بن جاتا ہے اورابدی زندگی میں ذلت اور بربادی کے انتہائی گڑہوں میں اس کا ٹھکاناہے ۔


انسان کی ایک احسن تقویم یہ ہے کہ اس کو جوڑا کرکے پیدا کیا گیاہے جو ایک دوسرے کے لئے محبت کے ذریعے سکون حاصل کرنے کا ایسا منبع ہے جو اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں شامل ہے۔فرمایا:


"اور اس کی نشانی میں سے یہ ہے کہ اس نے پیدا کیا تمہاری جنس سے جوڑے تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیاں محبت اور رحمت رکھ دی۔بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور کریں ۔ "


انسان چونکہ اخلاق جیوت ہے اس لئے قدرت کی طرف سے عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے سکون کا ذریعہ بننے کے لئے رشتہ،ازدواج میں آنے کا مرحلہ لازمی قرار ہوا ہے ۔ بعد میں عورت کو اپنی تمام خوبیوں کے ساتھ ازدواجی زندگی کی یہ ذمے داریاں اس طرح نبھانی ہیں کہ کسی طرح بھی خدا کےساتھ اس کا تعلق کمزورنہ ہو۔


عورت کا صاف ستھرا رہنا اور اپنے مرد کے لئے کشش کا محور بننا اس کی ذمہ داری ہے۔اور جو عورت اپنے اندر کے حسن وجمال اور باہر کی صفائی ستھرائی کو ایک حسین امتزاج دے سکے تو اس کی زندگی قابل رشک اور قابل تحسین بن جاتی ہے ۔


خوبصورتی کی حفاظت کا مطلب یہ بھی ہر گز نہیں کہ عورت ہر وقت اپنے بناؤ سنگھار کے چکر میں الجھی رہے۔اپنی رقم اور اپنا قیمتی وقت اور اپنی صلاحیتیں بناؤ سنگھار کے لمبی فہرستوں پر صرف کرتی رہے بلکہ اس کی صنفیت کا تقاضا یہ ہے کہ عورت اپنے نسوانی وقار سے یکسر غافل نہ ہو اور ازدواجی زندگی میں سگھڑ پن کا تقاضا پورا کرتی ہو اور بوقت ضرورت سنورنے کے مناسب ومتناسب ذرائع اختیار کرتی ہو ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160