دماغ کو ہر عمر میں تازہ رکھنے کے بہترین طریقے
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ہمارا دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور ہم بہت سی چیزیں بھولنے لگتے ہیں۔دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیئے چند ورزشیں مددگار ثابت ہوتی ہیں جو کہ یہ ہیں۔
دماغی گیمز کھیلنا
دماغی گیمز کا مطلب یہ ہے کی آپ اپنے دماغ کو ذیادہ چیلنج دے رہے ہیں جو اسے تیز رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
اگر آپ اخبارات میں کراس ورڈز اور دیگر معموں کو حل کرنے کے شوقین ہیں تو یہ عادت آپ کے دماغ کے لیئے بہت مفید یے۔ بنیادی ریاضی اور
اسپیلنگ اسکلز بھی ان گیمز میں شامل ہیں۔
ورزش
روزانہ تیس منٹ سے ایک گھنٹے تک ورزش جیسے یوگا، چہل قدمی، تیراکی سے آپ کا دماغ تر و تازہ رہتا ہے۔
صحت بخش خوراک
خوراک میں صحت بخش اجزاء کا استعمال ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہوتا ہے۔ مضر صحت اجزاء جیسے کیفین، تمباکو نوشی اور الکوحل کا استعمال محدود تو کرنا ہی چاہیئے۔اس کے علاوہ ذیادہ نمک سے بھی پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور فالج جیسے امراض
کا سبب بنتا ہے۔
روزانہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرنا
اپنی معمول کی روٹین سے باہر نکل کر کچھ نیا کرنا آپ کے دماغ میں ایک نیا جوش پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
کھانا پکانے کی کوئی نئی ترکیب پڑھ کر اسے سیکھنے کی کوشش کرنا یا کسی نئے لفظ کا مطلب سمجھنا آپ کے دماغ کے لیئے بہت مفید ہے۔
ڈاکٹر سے چیک اپ
آگر آپ کی عمر 65 سال سے ذیادہ ہے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کرواتے رہیں کیونکہ اکثر دماغی امراض کا آغاذ 55 سال کی عمر کے بعد ہی ہوتا
ہے۔
مطالعہ
کتابوں سے لے کر بلاگز یا تازہ ترین خبریں پڑھنے تک سب کچھ کے ساتھ مطالعہ آپ کے دماغ کو نئے الفاظ سیکھنے اور یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ذیادہ پانی پینا
روزانہ کم از کم چھ سے آٹھ گلاس پانی کا استعمال صحت مند دماغ کے لیئے بہت ضروری ہے۔
موسیقی سننا
موسیقی سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بننانے میں مدد ملتی ہے اور موسیقی سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔