میری زندگی کی ایک سچی کہانی

Posted on at

This post is also available in:

میں اس وقت سات سال کی تھی. ایک رات میں دوسری بہنوں کے ساتھ اپنی امی کے ساتھ سوئی ہی تھی. اچانک میں آدھی رات کو اٹھ گئی. اس وقت ہمارے گھر میں بجلی نہیں تھی. چراغ کی روشنی مدھم تھی. اچانک میں نے ١٤ سالہ ایک لڑکی کو دیکھا جس کے بال گھنگھریالے اور آنکھیں بڑی تھیں، بلکل میرے بستر کے ساتھ کھڑی تھی اور وہ مجھے گھور رہی تھی. میں بھی اسے گھورنے لگی اور اپنی آنکھیں اس سے نہیں ہٹا سکتی تھی. خوف کے مارے میرا سانس رک رہا تھا. کوشش کے باوجود بھی میں اپنی امی کو آواز نہیں دے سکتی تھی. کچھ لمحے تو ایسا ہی رہا. اچانک میں نے چیخ ماری. میں رونے لگ گئی اور محسوس کیا کہ لڑکی میرے بستر کے نیچے غائب ہو گئی. میری امی اٹھی اور پوچھا کیا ہوا؟ میں نے جو دیکھا تھا وہ امی کو بتا دیا. میری امی بستر کے نیچے اور پورے کمرے میں دیکھنے لگ گئیں مگر کچھ بھی نہ دیکھ سکیں. ہر کوئی سمجھ رہا تھا کہ یہ میری آنکھوں کا وہم تھا. آج میں ٦٠ سال کی ہوں مگر میں ابھی تک ان آنکھوں کو بھول نہیں سکی.



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160