ممبئی: بھارتی اسپن بولر ہر بھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

Posted on at


ممبئی: بھارتی اسپن بولر ہر بھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کرکٹر ہر بھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا طویل عرصہ محبت کے سلسلے میں بندھے رہنے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دونوں معروف شخصیات کی شادی کی سادہ تقریب گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں منعقد ہوئی جس میں شہرہ آفاق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سمیت معروف کرکٹرز، اداکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں ہربھجن سنگھ نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جب کہ دُلہن گیتا بسرا روایتی سرخ لہنگے میں ملبوس تھیں تاہم شادی کی مرکزی تقریب یکم نومبر کو نئی دلی میں ہوگی جس میں کرکٹ سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔



About the author

160