آلو کا رائتہ

Posted on at


 


 اجزا۔۔۔۔


دہی 200گرام



آلو ایک عدد



نمک حسب ذائقہ



لال مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ



زیرہ ایک چائے کا چمچہ



کالا نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچہ



ہری مرچ دو یا تین عدد



پیاز ایک عدد


چاٹ مسالحہ حسب ذائقہ



ترکیب۔۔۔


آلو کو ابال کر چھیلیں اور کیوبز کی شکل مان کاٹ لیں فرائنگ پین کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں زیرہ بھون لیں۔


اب اس بھنے ہوئے زیرے کو پیس کر پاوڈر بنالیں پیاز کو اس طرح چوب کر لیں جیسے کہ کوفتوں کے لئے کی جاتی ہیں اس کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹیں اور اس میں تمام اجزا شامل کرکے مکس کر لیں۔


سرونگ باول میں منتقل کر کے اوپر سے چاٹ مسالحہ چھڑ کیں اور پودینے کی پتیوں سے گارنش کر کے پیش کریں آلو کا رائتہ گرمیوں کے موسم میں بالخصوص دوپہر کے کھانے پر عمدہ سائیڈ ڈش ہے



About the author

160