مفید گھریلو نسخے

Posted on at


 پاﺅں میں جوتے کا لگنا


 


پاﺅں میں جوتے کا لگنا یا پاﺅں کو جوتے کو کاٹنا ایک عام مسئلہ ہے۔ نیا جوتا لیا جائے تو اکثر وہ پاﺅں کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے جس سے پاﺅں میں زخم، سوزش، درد، چھالے اور سوجن کے مسائل سامنے آتے ہیں جن کے داغ پاﺅں پر پڑ جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ مردوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ لیکن چند گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے ان مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے جس کے بعد وہی جوتا دوبارہ پہنا جا سکتا ہے۔ یہاں چند گھریلو علاج بیان کئے گئے ہیں جن کی مدد سے ایسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ناریل کا تیل: ناریل کا تیل جوتے کے کاٹنے کےلئے بہترین علاج ہے۔ اس میں موجود نمی سوزش اور جوتے کے کاٹنے کے مرض سے نجات دلاتی ہے۔ سبز ناریل کے درخت کی پتی کو جلا کر ناریل کے تیل میں راکھ ملائیں اور متاثرہ جگہ پر دن میں 2 سے 3 بار استعمال کریں اس عمل سے سوزش، کھجلی کے ساتھ درد میں بھی افاقہ ہوگا۔ جبکہ جوتا پہننے سے قبل اس میں ناریل کا تیل لگانا بھی سودمند ہے۔



شہد: شہد جوتے کے کاٹنے کا مو¿ثر علاج ہے۔شہد زخم کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ جگہ سے داغ بھی مٹانے میں مدد گار ہے۔ شہد اور تل کا تیل برابر مقدار میں ملا کر متاثر جگہ پر لگائیں اور خشک ہونے پر گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔
چاول کا آٹا: چاول کا آٹا جوتے کے کاٹنے کے نشان سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلئے ایک اچھا طریقہ ہے. اس سے متاثرہ جگہ کی مردہ جلد کے خلیات سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ چاول کے آٹا کی پیسٹ بنا کر کافی کے پانی کے ساتھ متاثرہ جگہ پر لیپ کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
ایلووایرا: جوتے کے کاٹنے، جلن، سوزش اور درد کو کم کرنے کیلئے ایلووایرا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایلووایرا زخم کو جلد مندمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ایلووایرا کے پتے سے جیل نکال کر متاثرہ جگہ پر لگائیں، خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔ تین سے چار دنوں تک یہ عمل دہرانے سے شفاءملے گا۔
برف: متاثرہ جلدہ پر برف لگانے سے سوزش اور درد میں کمی ملتی ہے۔ برف کے چند ٹکڑے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور یہ عمل دن میں 5سے 7 بار دہرائیں۔

=================================
چہرے کو چمکدار اور روشن بنانے کےلئے آسان گھریلو نسخے
دن بھر تھکے تھکے رہنا اور سستی کا شکار نظر آنا آج کل کا عام مسئلہ بن چکا ہے، اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور غیر مناسب خوراک بہت اہم ہیں۔ کیلے کھانے اور نیم گرم پانی سے نہانے کے علاوہ مندرجہ ذیل باتیں اس مسئلے کو مکمل طور پر ختم کرسکتی ہیں۔



٭ خشک اور گری دار میوہ جات کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔



٭ شام کے کھانے میں سلاد ضرور استعمال کریں۔
٭ وٹامن B6 کے لئے مچھلی کا استعمال کریں۔
٭ گندم کی روٹی کو خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔
٭ سہ پہر کے بعد چائے کافی سے پرہیز کریں۔
٭ سونے سے پہلے کمپیوٹر، موبائل فون اور ٹی وی وغیرہ کو بند کردیں۔
٭ سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ذہن کو پرسکون کرنے کیلئے اچھی موسیقی سنیں یا مطالعہ کریں۔
٭ سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے نہائیں۔
٭ سونے سے پہلے گرم دودھ کا گلاس پئیں۔
٭ ذہنی دباﺅ سے نجات کیلئے یوگا کو معمول بنائیں۔
٭ دن بھر چاق و چوبند رہنے کے لئے ورزش بھی از حد ضروری ہے۔
=============================================
تمباکو نوشی ایک بری عادت ہے، امریکی ماہرین کے مطابق کینسر سے ہونیوالی ایک تہائی اموات سگریٹ نوشی جبکہ دل کی مہلک بیماریوں کے ایک چوتھائی حملوں کا سبب بھی سگریٹ نوشی ہی ہے۔ سگریٹ نوشی کی بنیادی وجہ دباﺅ، غیر موزوں حالات اور سماجی تناﺅ ہیں جس کی وجہ سے اکثر افراد سگریٹ نوشی کی لت کا شکار ہو جاتے ہیں۔



نکوٹین: سگریٹ نوشی کے دوران نکوٹین کی بڑی مقدار سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل جن میں بلڈ پریشر، دل کے دورے کی شرح میں اضافہ، کمزور مدافعتی نظام، مردانہ کمزوری، پھیپھڑوں کے امراض اور کینسر شامل ہیں۔ سگریٹ نوشی کے ان اثرات کو دیکھ کر تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنا اور بھی ضروری ہو گیا ہے۔ تمباکو نوشی کرنیوالے اکثر مایوسی، بے چینی، غصہ، بھوک میں کمی، سر درد، بلند فشار خون کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنے کیلئے اپنے ڈاکٹر کی مدد سے نیکوٹین کی متبادل ادویات استعمال کریں۔ یہاں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے آسان طریقے تجویز کئے گئے ہیں۔



لوبیلا: Lobelia: لوبیلا ایک جڑی بوٹی ہے جس میں موجود ڈوپمین نوروٹرانسمیئر نیکوٹین کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لوبیلا سرکہ کی شکل میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ دن میں تین بار اس کے 20سے 60 قطرے استعمال کرنے سے موذی عادت ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں زہریلے اثرات بھی پائے جاتے ہیں اس لئے اسے بغیر کسی ڈاکٹر کے مشورہ کے استعمال نہ کریں۔ جبکہ دل کی بیماریوں میں مبتلا اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس جڑی بوٹی کو استعمال نہ کریں۔



میلٹھی کی جڑ: میلٹھی کی جڑ قدرتی طور پر تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار ہے۔ اس جڑی بوٹی کا تھوڑا سا میٹھا ذائقہ تمباکو نوشی ترک کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہے جبکہ یہ کیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے کے علاوہ تھکاوٹ میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس کی جڑ کو چائے کے طور پر استعمال کرنے سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سرخ مرچ: سرخ مرچ کا دھواں تمباکو اور کیمائی طور پر نظام تنفس کو بے ترتیب کرنے کے اثرات کو زائل کرتا ہے اور پھیپھڑوں کی جھیلیوں کو توانائی بخشتا ہے۔ تازہ سرخ مرچ، کالی مرچ کا پاﺅڈربھی تمباکو نوشی ترک کرنے میں انتہائی معاون ہے۔



سبز جئی: جنگلی جئی تمباکو نوشی ترک کرنے کی کیلئے ہربل ادویات میں عرصہ سے استعمال کی جا رہی ہے۔ سبز جئی نیکوٹین کی خواہش کو کم کرنے اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں سود مند ثابت ہوتی ہے۔ اس کے کیپسول مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ جسے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جنسنگ: جنسنگ بھی تمباکو کی طلب کم کرنے میں معاون ہے اور اسے قدرتی طور پر ایک ٹانک سمجھا جاتا ہے یہ یہ جسم میں کیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ناشتے کے دوران دودھ کے ایک گلاس میں ایک چائے کا چمچ جنسنگ کا پاﺅڈر استعمال کرنے سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا، دیابیطس کے مرض اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔

================================

۔ سگریٹ نوشی بری عادت ہے، جو نہ صرف پینے والے بلکہ قریبی افراد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ سگریٹ کی وجہ سے سالانہ تقریباً 50لاکھ آدمی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، اسی لئے ہم آپ سے کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کردیں اور یہ کوئی ناممکن نہیں، آئیے ہم بتاتے ہیں کہ آپ سگریٹ نوشی کیسے ترک کر سکتے ہیں۔



٭ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لئے پُرعزم ہو جائیں، اور اس عزم کی استقامت کے لئے ایک فہرست بنائیں کہ میں کیوں سگریٹ نہیں پیوں گا۔ اس فہرست میں زیادہ دھیان جذباتی باتوں پر دیا جائے، مثال کے طور پر لفٹ میں سگریٹ کا دھواں بھرنے سے بدبو آتی اور دوسروں کی موجودگی میں سگریٹ پینے والے کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چے جائے کہ آپ لکھےں کہ میں 40یا 50سال کی عمر میں کینسر کا شکار نہیں بننا چاہتا۔
٭ مثبت سوچ اور خوداعتمادی سے آپ اس لت کو مات دے سکتے ہیں۔ آپ سوچیں کہ میں چھ ماہ میں اتنے پیسے اس زہر پر لگاتاہوں اگر یہ پیسے میرے پاس جمع ہوں تو میں کیا کیا کرسکتا ہوں؟۔ خود کو یہ یقین دلائیں کہ آپ اپنی بری عادتوں کے غلام نہیں بلکہ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔
٭سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لئے خود کو مواقع فراہم کریں۔ یہ موقع سال میں ایک بار صرف برتھ ڈے پر نہیں بلکہ ہفتہ میں ایک دن ہونا چاہیے، یوں آپ سال میں 52 بار خود کو اس عادت سے چھٹکارا پانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔
٭ تمباکو کا استعمال ترک کرنے میں بہت زیادہ دشواری محسوس ہونے کی صورت میں آپ معالج سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو نیکوٹین کے متبادل تھراپی فراہم کرسکتا ہے۔
٭ تمباکو کے متبادل ذرائع استعمال کریں یعنی پودینہ، ٹوتھ پک، سونف، سورج مکھی کا بیج اور کافی سگریٹ چھڑوانے میں نہایت معاون ہے۔ ہر وقت سگریٹ انگلیوں میں دبائے رکھنے سے اس سے ہماری نفیساتی وابستگی ہو چکی ہوتی ہے، لہذا سگریٹ سلگائے بغیر اسے انگلیوں میں دبائے رکھیں تاکہ آپ کو تسلی رہے کہ سگریٹ میرے ساتھ ہے۔
٭ مکمل طور پر سگریٹ چھوڑنے سے قبل خود سے ایک ماہ کا فاقہ کرنے کا وعدہ کریں کہ میں ایک ماہ بعد دوبارہ سگریٹ پی لوں گا۔ اگر آپ ایک ماہ گزار دیتے ہیں، تو جب وقت ختم ہو تو خود سے پوچھ کر دیکھیے گا کہ کیا اب بھی آپ سگریٹ پینا چاہتے ہیں۔
٭ فوری طور پر زبردستی سگریٹ چھوڑنے سے پرہیز کریں بلکہ اپنی عادات کا مشاہدہ کریں اور اس کے حساب سے سگریٹ کو خود سے دور کریں، یعنی جن غیر ضروری کاموں کی وجہ سے سگریٹ زیادہ پی جاتی ہے، انہیں ترک کرنے کی کوشش کریں۔
٭ اگر آپ سگریٹ چھوڑنے کے عہد کی پاسداری نہ کر سکیں تو خود کو ملامت نہ کریں بلکہ پھر سے اپنے آپ کو موقع دیں، اس بار آپ ضرور کامیاب ہو جائیں گے اور اگر نہ ہوئے تو پھر موقع دینا۔ پھر ایک موقع ایسا ضرور آئے گا جب آپ ہمیشہ کے لئے تمباکو چھوڑ دیں گے۔
٭ پورا پیکٹ خریدنے کے بجائے کم سگریٹ خریدیں۔
٭ سگریٹ پینے والے دوستوں کی صحبت کو مکمل یا جزوی طور پر چھوڑ دیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی کروائیں کہ آپ سگریٹ کی وجہ سے ان کے قریب نہیں آتا۔ اس سے آپ کو دوہرا فائدہ ہوگا ایک تو انہیں کہنے سے آپ کا ارادہ مصمم ہوگا دوسرا شائد ان میں سے کسی پر آپ کی دوستی کا اثر ہو جائے۔
٭ اپنی فیملی اور رشتہ داروں کو یہ بتائیں کہ آپ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں، لہذا وہ آپ کی مدد کریں اور آپ کے قریب کہیں بھی سگریٹ نہیں پڑا ہونا چاہیے
================================


گیسڑو


ان دنوں گیسڑو کا مرض کافی تیزی سے پھیل رہا ہے ، جس کی وجہ تیزی سے بدلتا ہوا موسم اور گندا پانی ہے ۔ اس بیماری کے باعث لوگ ڈاکٹروں کا رخ کرتے ہیں، فیسوں اور دوائیوں کی مد میں ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں ۔ اگر آپ کو بھی گیسڑو کی تکلیف ہو جائے تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے سے قبل یہ آسان گھریلو نسخے استعمال کر سکتے ہیں ۔
1۔جب بھی آپ کا پیٹ خراب ہو تو فوراً زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اگر پانی معدے میں نہ ٹہرے تو آپ برف بھی چوس سکتے ہیں ۔ اس طریقے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہوگی ۔



2۔    اپنی غذامیں خاص اختیاط برتیں ۔طبیعت میں بہتری کے بعد آپ ہلکی پھلکی سخت غذا کھا سکتے ہیں لیکن یہ غذا ایسی ہوکہ معدے پرزیادہ بھاری نہ گزرے۔خوراک میں کیلا ، ابلے چاول ، سیب کی چٹنی اور ڈبل روٹی کا استعمال کریں ۔ یہ خوراک آپ کی طبیعت میں بحالی کے لئے مدد گار ہوں گی ۔
3۔    ادرک کا استعمال گیسٹرو کے لئے بہت مفید ہے ، ادرک کی چائے یا قہوہ آ پ کے لئے بہت مفید ہوگا ۔
4۔    پودینہ توپیٹ کی بیماریو ںمیں بے حد مفید ہے ۔ آپ چاہیں تو پودینے کا قہوہ بناکر گرم یا ٹھنڈا نوش کر سکتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے آپ کے معدے کو بہت سکون آئے گا۔ آپ چاہیں تو پودینے کے پتے بھی چباسکتے ہیں ۔
5۔    دہی اور سابودانہ بھی پیٹ کے امراض میں بہت فائدہ دیتا ہے ۔ آپ چاہیں تو سابو دانے کا پتلا محلول باقاعدگی سے پیٹ ٹھیک ہونے تک استعمال کر سکتے ہیں ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا محلول پیٹ کے اندر موجود اچھے بیکٹریا کو نئی زندگی دیتا ہے اور جلد بیماری سے تدارک میں مدد فراہم کر تا ہے
==============================



About the author

Afzaal-Baig

36 years old
Male
Married
Love wife

Subscribe 0
160