(اسٹیم باکس منفرد گیمنگ کنسول (حصہ اول

Posted on at


حال ہی میں کنزیومر الیکڑانک شو میں ایک نیا گیمنگ کنسول متعارف کرایا گیا ہے۔ اس گیمنگ کنسول کی مدد سے کسی بھی پرسنل کمپیوٹر کے گیم کو عام ٹی وی اسکرین پر کھیلا جاسکتا ہے۔ اسٹیم باکس بنانے والی کمپنی ماضی میں میک لائنکس اور ونڈو آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلنے والی گیمز مارکیٹ کیا کرتی تھی۔



تاہم اب انہوں نے ونڈو ۸ کو دیکھتے ہوئے اسٹیم آپریٹنگ سسٹم بنایا ہے جس کے تحت کمپیوٹر گیمز کو بہت زیادہ سہولت کے ساتھ کھیلا جاسکے گا۔ اسٹیم باکس نے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جس کے تحت ۱۳ مختلف اندز کے گیمنگ کنسولز بنائے جائیں گے جس سے کمپیوٹر گیمنگ کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔



اسٹیم باکس کے گیمنگ کنٹرولرز سے ذرا مختلف انداز کے ہیں۔ اس میں انالاگ کنٹرولز کی جگہ ٹچ پیڈ متعارف کروائے جارہے ہیں۔



ان کنٹرولز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کا ایک حصہ تو گیمنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ دوسرے حصے سے وائرلیس کمپیوٹر مائوس کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔



About the author

160