مجھے بدنام کیا جارہا ہے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے، عمر اکمل

Posted on at


شوکاز نوٹس کا جواب ضرور دوں گا اور اپنے اوپر لگے تمام الزامات غلط ثابت کروں گا، قومی کرکٹر، فوٹو: فائل

حیدر آباد: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا مجھے بدنام کیا جارہا ہے اگر کسی کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے قومی ٹیم سے باہر ہونے کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں اور مجھے بدنام کیا جارہا ہے، میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا اور اگر کسی کے پاس میرے خلاف ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا میں تو ٹیم مینجمنٹ کو بتا کر کسی کے گھر کھانے کی دعوت پر گیا تھا جہاں کچھ کھلاڑی بھی میرے ساتھ تھے جن کے نام نہیں لوں گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے جان تک قربان کردوں گا جب کہ شوکاز نوٹس کا جواب ضرور دوں گا اور اپنے اوپر لگے تمام الزامات غلط ثابت کروں گا تاہم اس معاملے پر چیرمین پی سی بی سے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، لاہور جاکر پی سی حکام سے بات کروں گا۔


TAGS:


About the author

160