اسکائپ کا استعمال ہوگیا اب بہت آسان

Posted on at


مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 میں اہم تبدیلیاں لاتے ہوئے اپنی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ کے نئے پری وی کو اس کا حصہ بنا دیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹس کو آج جاری کیا ہے اور اس میں انٹگریٹڈ اسکائپ ویڈیو کالنگ اور میسجنگ اپلیکشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ نئی اسکائپ ایپ پریویوز ایپ ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹس حاصل کرنے والے کمپیوٹرز میں دستیاب ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت اب اسکائپ کو اسٹارٹ مینیو کا حصہ بنادیا گیا ہے اور آپ ٹاسک بار سے بھی اس اپلیکشن پر اپنے دوستوں یا گھر والوں کو پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

اسکائپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس پریویو میں ہم نے منتخب اسکائپ ویڈیو اور میسجنگ فیچرز کو بلٹ ان کردیا ہے جیسے 1.1 میسجنگ، کالنگ اور ایموٹیکونز وغیرہ جس کی مدد سے صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ سے جلد اور آسان رابطہ کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ایسی ہی اپ ڈیٹ جلد ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم میں بھی متعارف کرائے جانے کی تیار کی جارہی ہے۔

اسکائپ بلاگ میں اس حیرت انگیز پیشرفت کو استعمال کرنے کا تفصیلی طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

یہ طریقہ کافی آسان ہے سب سے پہلے اسکائپ ویڈیو ایپ کو اوپن کریں اور کوئیک سیٹ اپ کے ذریعے سب فیچرز کو حاصل کریں اور پھر اسے عام اسکائپ کی طرح ویڈیو کالز یا آڈیو بات چیت کے لیے استعمال کریں۔

آپ کے اسکائپ کی چیٹ ہسٹری بھی دستیاب ہوگی جو اسکائپ فار ڈیسک ٹاپ کے تجربے کو یقیناً زبردست بنادے گی۔


TAGS:


About the author

160