وحید مراد کی برسی پر مداحوں کی طرف سے تقریبات کاانعقاد

Posted on at


تقاریب میں وحید مراد کی فلمی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 32ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی ۔اس موقع پرآل پاکستان وحیدمرادلوّرزکلب کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس کے منتظم تنظیم کے چیئرمین سید وحیدالحسن شاہ تھے۔

تقریب کی مہمان خصوصی پنجاب فلم سنسربورڈکی چیئرپرسن اورممتازاداکارہ زیبابیگم تھیں۔ ان کے علاوہ بہاربیگم ،غلام محی الدین ،محمدپرویزکلیم اور دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ آل پاکستان وحیدی کلب کے زیراہتمام لاہورپریس کلب میں تقریب کااہتمام کیا جس کاانعقادعنصربیگ اورمیاں نویداخترنے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر اداکار حبیب تھے۔ تقریب میں اداکاراسد بخاری ،بہاربیگم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔دونوں تقاریب میں وحید مراد کی فلمی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ زبیابیگم کاکہناتھاکہ وحید مراد کو فلم انڈسٹری میں لانے والی میں ہوں ۔ان کی جوڑی میرے ساتھ بہت مقبول رہی ۔وہ بہت اچھے آرٹسٹ اوراچھے انسان تھے ۔

دیگر مقررین کاکہناتھاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک ہی وحید مرادتھا۔اس کاکوئی ثانی نہیں ہے ۔فلم انڈسٹری کے لیے مرحوم خدمات کوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔وہ 32برس گزرجانے کے بعد آج اپنے ساتھی فنکارو ں اورلوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔علاوہ ازیں وحیدمرادکے مداحوں نے ان قبر پر پھول چڑھائے ۔دریں اثنالاہور کے نگارخانوں اور مختلف مقامات پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں وحید مراد کے ساتھ کام کرنے والے تکنیکاروں نے مرحوم کی برسی کے موقع پرخصوصی دعا کی جب کہ فن وثقافت سے وابستہ اداروں کی جانب سے بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مرحوم وحیدمراد کی فنی خدمات کوشاندارانداز سے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔ جب کہ نیوزچینلز کی جانب سے وحیدمراد کی برسی کے موقع پرخصوصی رپورٹس بھی پیش کی گئیں ۔ لوورز آف وحید مراد کی جانب سے بانی و چیئرمین مرزا وقار بیگ نے اپنی رہائش گاہ پر وحید مراد کی 32ویں برسی کا اہتمام کیا، جس میں فلمساز اور ہدایتکار سعید رضوی ، اداکار انور اقبال، اداکار قیصر مستانہ ، اداکار ہنی خان ،عبدالوسیع قریشی، پرویز مظہر ، وسیم خان، غفران خان ، جی ایم خیلوی، کامران قیصر، میزبان مرزا وقار بیگ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پرعبدالوسیع قریشی نے وحید مراد کے لیے دعائے مغفرت کروائی، سعید رضوی نے کہا کی فلم انڈسٹری نے وحید مراد کی قدر نہ کی، ہم سب وحید مراد کے قاتلوں میں شامل ہیں،وحید مراد قدرتی صلاحیتوں کے مالک تھے اور پیدائشی ہیرو تھے، اداکار قیصر مستانہ نے کہا کہ وحید مراد کی فلم اولاد میں بطور چائیلڈ آرٹسٹ کام کیا، 32 برس ہوگئے۔

وحید مراد کو گزرے ہوئے میں ان کو بھلا نہ سکا، اداکار انور اقبال نے کہا کہ وحید مراد کو مرحوم کہنا صرف اس لیے ضروری ہے کہ وہ اﷲکی رحمت میں چلے گئے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ و تابندہ ہیں۔پرویز مظہر نے کہا کہ وحید مراد کی وفات کے بعد فلم انڈسٹری کا زوال شروع ہوگیا ، وحید مراد عوام کے پسندیدہ ہیرو تھے۔ عبدالوسیع قریشی نے کہا کی وحید مراد جیسا گانا پکچرائز کروانے والا فنکا ر پورے ایشیا میں نہیں ہے، وحید مراد کو بھارتی اداکار بھی کاپی کرتے تھے،مرزا وقار بیگ نے کہا کہ وہ ہر سال وحید مراد کی سالگرہ اور برسی کا اہتمام کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔



About the author

160