رنبیر میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتا، دپیکا

Posted on at


شادی کے بندھن پر مکمل یقین رکھتی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ رنبیر کپور میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے تک  زبان زد عام رہی ہیں جب کہ دونوں اسٹارز نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس وقت بھی فلم ’’تماشا‘‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم دونوں بالی ووڈ اداکار  دوستی ختم ہونے کے بعد بھی ایک دوسرے کو بھلا نہیں سکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈمپل گرل نے رنبیر کپور کی شادی کو اپنی اجازت سے مشروط کیا ہے۔

فلم ’’تماشا‘‘ کی تشہیری تقریب میں دپیکا کا کہنا تھا کہ میں شادی  کے بندھن پر مکمل یقین رکھتی ہوں اور اپنی شادی سے متعلق سب کو خود بتاؤں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رنبیر میری اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ فلم ’’تماشا‘‘ 27 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



About the author

160