ورزش

Posted on at


 

ورزش کرنے کے بے شمار فائدے ہیں ورزش کرنے سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے دنیا بھر میں لوگ ورزش کے زریعے سے  صحت دولت پانے اور خود کو اس کے  زریعے  سے محفوظ رکھنے کی کوششں کر رہے ہیں آج کل  نئے سے نئے  کھیل اور ورزشیں عام ہو رہی ہیں  لیکن ماضی میں بھی لوگ ورزش کی افادیت کے قائل تھے ورزش کرنے والے شخص اپنے آپ کو چست تازہدم اور اچھا محسوس کرتے ہیں ورزش کا مقصد جسم کو حرکت دیکرعضلات کو تازہ دم کرنا ہوتا ہے ورزش گسم کے پٹھوں کے لیے بھی بہہت مفید ہے۔

باقاعدہ ورزش سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی وجہ سے قلب و شرائن کے امراض، ہائی بلڈ پریشر ،ڈیپریشن اور ذیابیطس ،فکروپریشانی جیسے امراض دور رہتے ہیں چڑچڑاپن ،وہم و بدگمانی جیسے  منفی خیالات و احساسات  سے تحفط حاصل رہتا ہے  روزانہ ورزش کرنے والے برداشت و تحمل اور سلجھے مزاج جیسے اوصاف کے مالک ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ورزش  کی وجہ سے ہڈیاں ہوتی ہیں بدن میں کیلشیم وغیرہ خوب جذب ہوتا ہے اس طرح خواتین کے علاوہ  مرد بھی ہڈیوں کے گھلائو(اوسیٹوپروسس) سے بچے رہتے  ہیں  ان کا وزن بھی اعتدال  اور حد میں رہتا ہے اور  ان  کی عمریں بھی لمبی ہوتے ہیں ورزش سے اچھی صحت اور  چستی حاصل ہوتی  ہے ورزشیں ہر عمر اور صحت کاآدمی اپنی برداشت کے مطابق  کرسکتا ہے  مالی اعتبار  سے بھی ان پر کچھ  خرچ نہیں ہوتا۔

ورزشیں  بھی مختلف قسم کی ہوتی ہیں  ورزشوں کی چار بڑی اقسام  یہ ہیں

 1۔ہوازا(ائروبک)ورزشیں

                2۔حسن افزا(کیلس تھینک)ورزشیں

                                       3۔راحت اور سکون بخش ورزشیں

4۔ناہوائی(اینےروبک)ورزشیں۔

جس ورزش میںآپ  زیادہ  گہرے سانس لے کر خون میں آکسیجن خوب شامل کرتے ہیں ان ورزشوں میں واک،جوگنگ ،رسی کودنا گیند کے کھیل ،ریکٹ کے کھیل  جیسے بیڈمنٹن،باسکٹ بال ،اسکواش اور ٹینس شامل ہیں ورزش کرنے سے انسان سارا دن ایکٹو رہتا ہےورزش کرنے سے انسانی جسم بیک وقت حرکت کرتا ہے۔

آخر میں یہی کے ورزش سے پائے صحت کی دولت۔



About the author

eman-khan

I am what i am :) Working as a blogger at Bitlander

Subscribe 0
160