عکس خوشبو

Posted on at


محبّت تو شدّت کے بغیر ممکن نہیں" میرے مُنھ سے نکل جاتا یے۔
"نہیں، محبّت شدّت کی نفی یے" وہ پہلی بار مُڑ کر میری طرف دیکھتی یے۔ مُسکراتی یے۔ وہی رنگ پچکاری۔ فرحت سے بھری ایک پُھوار سی اُڑتی یے۔ پورٹریٹ کی ساری تلخی دُھل جاتی یے۔
"تم شدّت کو بُرا جانتی یو کیا؟" میں پُوچھتا ہُوں۔
"شدّت خود پرستی کا ایک رُوپ یے۔ میں اسے بُرا نہیں جانتی۔ بس... مجھے گوارا نہیں۔"
"تم محبّت کو کیا سمجھتی یو؟" میں پُوچھتا ہُوں۔
وہ میری طرف مُنھ موڑ کر بیٹھ جاتی یے۔ سوچ میں پڑ جاتی ہے۔ کہتی ہے "محبّت ایک پُرسکون کیفیت یے۔ وجدان ہے۔ نہیں" وہ زیرلب گویا خود سے کہتی یے "بتائی نہیں جا سکتی۔ صرف بیتی جا سکتی یے۔"



About the author

160