بولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اسٹارز

Posted on at


بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان 2 ارب، 75 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کی آمدنی کے ساتھ فوربس انڈیا کی سو مشہور شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

فوربس انڈیا میگزین نے سو سیلیبرٹی شخصیات کی فہرست آج جاری کی جس میں کی گئی درجہ بندی انٹرٹینمنٹ سے وابستہ شخصیات کی مقبولیت اور ان کی سالانہ آمدنی کی بنیاد پر کی ہے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ٹاپ جبکہ سلمان خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اداکاروں کے علاوہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا شمار بھی اس فہرست میں کیا گیا ہے لیکن اگر بات صرف اداکاروں کی ہی کی جائے تو اس فہرست میں شاہ رخ اور سلمان کے بعد اکشے کمار، امیتابھ بچن، عامر خان، رنبیر کپور، ریتھیک روشن اور اجے دیوگن شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں بولی وڈ کی صرف دو اداکاراؤں کا شمار کیا گیا ہے جس میں نوے نمبر پر دپیکا پڈوکون اور دسویں نمبر پر کرینہ کپور خان شامل ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق اداکار عامر خان نے اپنی کامیاب فلم ’پی کے‘ ریلیز کے بعد پہلی مرتبہ اس فہرست کے ٹاپ فائو کا حصہ بنے ہیں۔

شاہ رخ خان 2 ارب، 75 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کما کر اس لسٹ میں سر فہرست رہے— اے ایف پیشاہ رخ خان 2 ارب، 75 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کما کر اس لسٹ میں سر فہرست رہے— اے ایف پی
دوسرے نمبر پر سلمان خان نے 2 ارب، 2 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کمائے — اے ایف پیدوسرے نمبر پر سلمان خان نے 2 ارب، 2 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کمائے — اے ایف پی
اکشے کمار اس فہرست میں 1 ارب، 27 کروڑ اور 83 لاکھ روپے کما کر تیسرے نمبر پر آئے — اے ایف پیاکشے کمار اس فہرست میں 1 ارب، 27 کروڑ اور 83 لاکھ روپے کما کر تیسرے نمبر پر آئے — اے ایف پی
امیتابھ بچن نے 1 ارب، 12 کروڑ روپے کمائے اور ان کا شمار لسٹ میں چوتھے نمبر پر رہے — اے ایف پیامیتابھ بچن نے 1 ارب، 12 کروڑ روپے کمائے اور ان کا شمار لسٹ میں چوتھے نمبر پر رہے — اے ایف پی
عامر خان 1 ارب، 4 کروڑ اور 25 لاکھ روپے کے ساتھ پہلی مرتبہ اس فہرست میں ٹاپ فائیو کا حصہ بنے — اے ایف پیعامر خان 1 ارب، 4 کروڑ اور 25 لاکھ روپے کے ساتھ پہلی مرتبہ اس فہرست میں ٹاپ فائیو کا حصہ بنے — اے ایف پی
رنبیر کپور اس فہرست میں 85 کروڑ روپے کما کر چھٹے نمبر پر فائز ہوئے — اے ایف پیرنبیر کپور اس فہرست میں 85 کروڑ روپے کما کر چھٹے نمبر پر فائز ہوئے — اے ایف پی
ریتھیک روشن 74 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کام کر اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آئے — اے ایف پیریتھیک روشن 74 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کام کر اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آئے — اے ایف پی
اجے دیوگن اداکاروں میں آخری رہے اور 61 کروڑ روپے کما کر آٹھویں نمبر پر آئے— اے ایف پیاجے دیوگن اداکاروں میں آخری رہے اور 61 کروڑ روپے کما کر آٹھویں نمبر پر آئے— اے ایف پی
دپیکا پڈوکون لسٹ میں پہلی اداکارہ رہی جو 59 کروڑ روپے کما کر نویں نمبر پر فائز ہوئیں— اے ایف پیدپیکا پڈوکون لسٹ میں پہلی اداکارہ رہی جو 59 کروڑ روپے کما کر نویں نمبر پر فائز ہوئیں— اے ایف پی
اور آخر میں کرینہ کپور خان اس لسٹ میں 52 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کما کر دسویں نمبر پر آئیں — اے ایف پیاور آخر میں کرینہ کپور خان اس لسٹ میں 52 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کما کر دسویں نمبر پر آئیں — اے ایف پی


About the author

160