ثانیہ نے فیڈرر و دیگر غیرملکی ٹینس اسٹارز کو بھی ’’گول گپے‘‘ کھلا دیئے

Posted on at


باقی سب تو اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے البتہ شاید کرسٹینا کو اتنے اچھے نہیں لگے، بھارتی ٹینس اسٹار۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: ثانیہ مرزا نے راجر فیڈرر سمیت دیگر غیرملکی ٹینس اسٹارز کو بھی ’’گول گپے‘‘ کھلا دیئے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ انھوں نے فیڈرر، نک گریگوئس اور کرسٹینا میلڈینووک کے ساتھ گول گپے کھائے، باقی سب تو اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے البتہ شاید کرسٹینا کو اتنے اچھے نہیں لگے۔ یاد رہے کہ ٹینس پلیئرز ان دنوں نئی دہلی میں انٹرنیشنل پریمیئر لیگ کے میچز کھیلنے میں مصروف ہیں۔



About the author

160