شاہ رخ اوراجے دیوگن دوست نہیں ہیں، کاجول کا اعتراف

Posted on at


شاہ رخ خان سے کمیسٹری بہت ملتی ہے اور میں اسے اپنے بہت قریب سمجھتی ہوں، ادکارہ - فوتو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن اور قریبی دوست شاہ رخ خان کے بارے میں اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں دوست نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اجے دیوگن سے شادی کے بعد کافی عرصے تک فلم انڈسٹری سے دو رہیں لیکن شادی سے پہلے اور اب بھی شاہ رخ خان ان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے رہے اور خود کاجول بھی ان کے بارے میں کہتی ہیں کہ شاہ رخ خان سے ان کی کمیسٹری بہت ملتی ہے اور میں اسے اپنے بہت قریب سمجھتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپکا ہمسفربھی اس شخص کے لیے اسی طرح کی جذبات رکھتا ہوں۔

کاجول نے ایک انٹریو میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قریبی دوست شاہ رخ خان اور ان کے شوہر اجے دیوگن کے درمیان دوستی نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی پارٹی میں ایک ساتھ نہیں دیکھے جاتے اورنہ ہی کبھی ان کوسیلفی لیتے دیکھا گیا ہوتووہ ایک دوسرے سے بیگانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ میرا اچھا دوست ہے اور یہ بات اجے بھی جانتا ہے لیکن ہم نے کبھی ایک دوسرے پر دوستیاں نہیں تھوپیں۔

واضح رہے شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کاجول کو انڈسٹری کی سب سے بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میری بیٹی بھی ادکاری میں کاجول کی پیروی کرے۔



About the author

160