شاہ رخ خان کی فلم "دل والے"کی ریلیزپرہندوانتہا پسندوں کے سینما گھروں پرحملے

Posted on at


مدھیہ پردیش میں انتہا پسندوں نے فلم کے پوسٹرپھاڑدیئے جب کہ احمد آباد میں سینما گھروں پرحملے بھی کئے گئے۔ فوٹو:فائل

ممبئی: انتہا پسند جماعت شیو سینا اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہارتومختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے لیکن اب انتہا پسندوں نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آج ریلیز ہو نے والی نئی فلم ” دل والے” کے موقع پر سینیما گھروں پر حملے کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم “دل والے” کی ریلیزکے موقع پرہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے سینما گھروں پرحملے کرکے نہ صرف فلم کو چلنے سے روک دیا بلکہ سینما گھروں کے باہر آویزاں پوسٹر پھاڑ کر انہیں نذر آتش کردیا۔ انتہاپسندوں کی جانب سے مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان کی فلم کے پوسٹرپھاڑے گئے جب کہ احمد آباد میں بھی فلم دل والے کے خلاف مظاہرے اور شدید احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب انتہا پسندوں ہندؤں نے دھمکی دی ہے کہ شاہ رخ خان کی کوئی فلم بھارت میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے اور ان کی آج ریلیز ہونے والی فلم ” دل والے” کے خلاف بھرپوراحتجاج جاری رہے گا اور اسے بزور طاقت ریلیز سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اورعدم برداشت کے باعث ملک سے باہر جانے کا بیان دیا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے انہیں پاکستان کا ایجنٹ قراردیا تھا جب کہ شیوسینا کی جانب سے بھی ان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔



About the author

160