ٹیکساس: کہتے ہیں کہ اصل مصوراورتخلیق کار وہی ہوتا ہے جسے اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے قیمتی سامان کی ضرورت نہیں ہوتی اور امریکی مصور بھی اسی طرح کی اعلیٰ صلاحیت کا مالک ہے جو نمک کے ذرات سے حیرت انگیز پورٹریٹ تیار کرتا ہے۔
مصورراب فیرل صرف نمک اور چند برش کی مدد سے ایسی تصاویر بناتے ہیں جس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے جب کہ تصویر بنانے کا دورانیہ بھی بہت کم ہوتا جو ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے،راب فیرل تصاویر بنانے کے بعد اسے انسٹاگرام اکاؤنٹ پربھی پوسٹ کردیتے ہیں جسے لاکھوں افراد داد دیئے بغیر نہیں رہتے جب کہ ان کے لائکس کی تعداد بھی کچھ کم نہیں۔ ان کے مشہور پورٹریٹس میں مائیکل جیکسن، جان لینن، فاسٹ اینڈ فیورس کی کاسٹ اور دیگر اعلیٰ شخصیات شامل ہیں۔
فیرل کا ایک جنون اور بھی ہے کہ ان کا ایک ہیئر سیلون ہے جہاں وہ گاہکوں کے بالوں پر بھی ڈیزائن، لوگو اور مشہور شخصیات کے پورٹریٹس بناتے ہیں۔