لالچ ایک بہت بری بلا ہے ، جاہلیت اور بے وقوفی نے ایک اور جان لے لی

Posted on at


 

بچپن سے ہی انسان کو سب سے پہلا سبق یہ ہی دیا جاتا ہے کے انسان خود کو ہر حالت میں لالچ کرنے سے بچائے۔ لالچ ایک بہت ہی نقصان دے بیماری ہے اور انسان جب اس سے متا ثر ہوتا ہے تو وہ بے حسی میں چلا جاتا ہے۔ انسان کی لالچ اس سے کئی بے  وقوفی والے کام بھی کروا جاتی ہے۔ پاکستان میں دیکھا جائے تو اس وقت ہماری قوم سب سے خطرناک بیماری یعنی کہ لالچ میں مبتلا ہے، ہر کوئی آسان پیسہ حاصل کرنے کے چکروںمیں لگے رہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کے کہیں نہ کہیں سے انہیں جلد از جلد پیسہ حاصل ہو جائے۔ چونکہ پاکستان دنیا کے سب سے مہنگے ترین ملکوں میں سے ایک ہے اسی نسبت سے یہ دنیا کے پسماندہ ترین ملکوں کی دوڑھ میں بھی ہے۔ غربت اور جہالت پاکستانی قوم کے لئے ایک وائرس کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ یہاں میں نے ایک اور لفظ کا اضا فہ کیا ہے ‘جہالت’ پاکستانی قوم میں سب سے زیادہ پریشان کن چیز یہ ہی ہےکہ اس ملک میں جاہلیت بہت ہے اور جاہلیت ہی وہ وجہ ہے جس سے ملک میں لالچی لوگوں کا اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔

ایک خبر نے مجھے یہ آرٹیکل لکھنے پر مجبور کردیا کہ ایک آدمی لالچ کے نشے میں اتنا ڈوب گیا کہ اپنی زندگی سے ہی ہا تھ گوا بیٹھا ۔ اس واقعے کو جان کر اس بات کا بھی اندازہ ہو کہ پاکستان میں جا ہلیت کس مقام پر جا پہنچی ہےاور لوگ راتوں رات امیر ہونے کے چکروں میں رہتے ہیں۔ لالچ کی سب سے بڑی برائی یہ ہے کہ انسان راتوں رات پیسہ حاصل کرنے  کے چکروں میں لگا رہتا ہے۔ ملتان کے رہنے والے ایک شخص کا ذکر کچھ اس طرح ہے کہ وہ کسی پیر فقیر کے چکر میں پڑا تھا، اورذیشان کا مقصد راتوں رات امیر ہونے کا تھا اور اس نے پیر کے کہنے پر گھر میں گڑہ کھودنا شروع کر دیا۔ پیر نے اسے بتا یا کے اس کے گھر کی   زمین کے نیچے سونا دبا ہوا ہے جسے وہ  کھود کر نکال لے۔ وہ آدمی چونکہ پیسے کی لالچ اور حوس میں ڈوبا تھا اور ساتھ ہی  وہ جاہل بھی تھا اس نے اپنے گھر میں گڑہ کھودنا شروع کردیا۔

گڑہ اکھودتے کھودتے وہ تقریبن 30 فٹ نیچے پہنچ گیا۔ یہ ایک حیرت انگیز کھودائی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان جب لالچ میں مبتلا ہو جاتا ہے تو وہ کچھ بھی کر جاتا ہے لیکن عمومن لالچ کا نتیجہ فناہ ہونا ہی ہوتا ہے۔ جب ذیشان گڑہ کھودرہا تھا اور معمول کی طرح گڑھے میں کھودائی میں مصروف تھا تو اچا نک مٹی کا تودہ گڑھے میں گر گیا اوربہت ذیادہ مٹی ذیشان کے اوپر گر گئی ۔ مٹی اتنی ذیادہ تھی کہ ذیشان اس میں پوری طرح دب گیا اور مدد کے لئے بھی کسی کو نہیں پکار سکا۔ اہل محلہ کو جب انداذہ ہو تو مدد کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا اور تقریبن 48 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ذیشان کی لاش کو اس گڑھے سے نکال لیا۔آخر کار ذیشان کی لالچ نے اس سے اس کی زندگی چھین لی۔ یہ تمام لوگوں کے لئے ایک  سبق ہے کہ لالچ کانتیجہ ہمیشہ نقصان میں نکلتا ہے اور انسان کچھ نا کچھ کھو بیٹھتا ہے۔ ذیشان کا پیر فقیروں پر انداہ اعتما د اور اس کی لالچ کا نتیجہ اس کے لئے برا رہا اور یہ ہم سب کے لئے ایک بہت بڑا سبق ہے۔



About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160