دعا

Posted on at



یااللہ! تیرے خزانے بڑے وسیع اور بھرے ہوئے ہیں، یااللہ تیرے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔
اے اللہ پاک! اپنے خزانوں سے ہم سب مسلمانوں غیبی مدد فرما۔
یااللہ پاک! ہم مسلمانوں میں جو رزق کی کمی کا شکار ہیں، ان کو حلال طیب، خیر برکت والا بے حساب رزق دے۔
یااللہ پاک! جو مسلمان پریشان حال ہیں اپنے فضل وکرم سے انکو ایسا خوشحال کر دے کہ انکو کسی کی کمی نہ ہو۔
یااللہ پاک! جو مسلمان بیمار ہیں انکو ایسی شفا دے کہ بیماری کا نام ونشان بھی باقی نہ رہے۔
یااللہ پاک! جو فقیر ہیں انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے۔
یااللہ پاک! جو گناہوں سے بیزار ہیں انہیں گناہوں کی دلدل سے نکال کر اپنے سیدھے راستے پر چلا۔
یااللہ پاک! جو تجھ سے خیر وبرکت اور بھلائی کے طلبگار ہیں ان پر رحم فرما اور انہیں خیر اور برکت و بھلائی سے نواز دے۔
یااللہ پاک! جو تجھ سے توبہ کرتے اور معافی چاہتے ہیں ان کی توبہ قبول کر کہ انکو معاف فرما دے۔
اے اللہ پاک! آج ہمیں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ والی شرم و حیا عطا کر۔
یااللہ! میرے گناہوں کو بخش دے اور مجھ سے وہ کام لے لے جس سے تو راضی ہو جائے۔
یااللہ پاک! ہم پر رحم کر ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہ ہو ہم پر رحم کر تو ہمارا مولا ہے کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔
یااللہ پاک! ہم گناہ گار ہیں نادان ہیں مانگنے کا سلیقہ نہیں تو غفور الرحیم ہے اپنی غفور الرحیمی کا صدقہ ہماری نیک دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرما۔
یااللہ پاک! ہماری نیک دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔
آمین ثمہ آمین



About the author

160