توانائی کا صحیح استعمال

Posted on at



بعض دفعہ قدرت کئی لوگوں کو بہت زیادہ توانائی دے دیتی ہے ان میں اتنی زیادہ توانائی ہوتی ہے کہ ان کے آگے کام چھوٹے چھوٹے ہو جاتے ہیں ۔ ایک وقت زندگی میں ایسا آتا ہے جب آپ منتخب کر لیتے ہیں کہ میں نے کیا کرنا ہے آپ اپنی ساری توانائی کو اس پر لگا دیتے ہیں اور باقی لوگوں سے کئی گنا آگے نکل جاتے ہیں ۔ کوشش کرکے اپنا کام تلاش کریں اگر نہ ملے تو اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں جس کے پاس توانائی زیادہ ہوتی ہے اس کو زیادہ ٹکریں مارنی پڑتی ہیں ۔چلتی چیزکا زیادہ ڈر ہوتا ہے کہ وہ گر سکتی ہے اگر سمت ہو، منصوبہ بندی ہو تو توانائی والا بندہ دوسروں سے آگے نکل جاتا ہے ۔ ڈفر کو کبھی ٹینشن نہیں ہوتی وہ کہتا ہے اوہ زندگی ختم ہو گئی چلو فوت ہوئیے۔ عقل والے کو، سمجھ والے کو، توانائی والے کو بڑا مسئلہ ہوتا ہے اس کو مسئلہ ہوتا ہے کہ میری زندگی مجھے ایک بار ملی کیونکہ نہ میں کچھ کر جاؤں ۔سازگار حالات تو نبیوں ؑ کو بھی نہیں ملے ، دنیا میں ساز گار حالات نہیں ہیں اس دنیا میں پودے کو زمین سے نکلنے کے لیے پوری زمین کا سینہ چاک کر کے نکلنا پڑتاہے ۔ جب بھی آپ آگے نکلنے کی کوشش کریں گے ساری دنیا آپ کو پاگل کہے گی اور آپ دنیا کی پروا کیے بغیر آگے نکل جائیں تو پھر بڑی بات ہوتی ہے ۔ آپ اپنی توانائی کو استعمال کرنے کے لیے ایک کام کے ساتھ دوسرا کام شروع کر دیں۔جب آپ توانائی کو استعمال کریں گے تو سکون میں چلے جائیں گے اور اگر اس کو روک کر رکھیں گے تو یہ آپ کو تنگ کرتی رہے گی



About the author

160